اظہر محمود 2 ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی ٹیسٹ ٹیم کے کوچ مقرر کر دئیے گئے

55 / 100 SEO Score

فوٹو : فائل

لاہور : پاکستان کے سابق آل راونڈر اظہر محمود 2 ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی ٹیسٹ ٹیم کے کوچ مقرر کر دئیے گئے ہیں وہ اپنی کنٹریکٹ کی بقیہ مدت تک عبوری طور پر یہ خدمات انجام دیں گے.

ذرائع کے مطابق بظاہر اظہر محمود اپنے موجودہ معاہدے کے اختتام تک اس عہدے پر کام کریں گے تاہم ان کوچنگ کے دوران بہتر نتائج آنے کی صورت میں کنٹریکٹ میں توسیع بھی کی جا سکے گی.

اظہر محمود قومی ٹیم کے اسسٹنٹ ہیڈ کوچ کے طور پر خدمات انجام دینے کے بعد طویل عرصے سے ٹیم کے اسٹریٹجک کور کا ایک اہم حصہ رہے ہیں۔

وہ مائیک ہیسن کے ہیڈ کوچ بننے کے بعد ٹیم منجمنٹ کا حصہ نہیں رہے تھے، اظہر محمود بنگلا دیش کے خلاف ہوم سیریز میں ٹیم منجمنٹ میں شامل نہیں تھے۔

اظہر محمود کا اپریل 2026 تک پی سی بی سے معاہدہ ہے اوراس دوران پاکستان نے دو ٹیسٹ سیریز کھیلنا ہیں.

Comments are closed.