ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی پہلی فتح، نیدرلینڈز کو ہرا دیا

فوٹو : کرک انفو 

اسلام آباد:ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی پہلی فتح، نیدرلینڈز کو ہرا دیا  ، پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر پاکستان نے 126 رنز بنائے.

اوپنر گل فروزہ 63 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، عائشہ ظفر نے 32 رنز بنائے، کپتان فاطمہ ثناء سمیت باقی کوئی بیٹر وکٹ پر نہ ٹک سکیں.

آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان اور نیدرلینڈز کی ٹیمیں اپنے آخری گروپ میچ میں مد مقابل تھیں، پاکستان ٹیم بیٹنگ اچھی نہ کرنے کی تلافی اچھی باولنگ سے کر دی.

نیدرلینڈز کی ٹیم 127 رنز ہدف کے تعاقب میں 18 ویں اوور میں 89 رنز پر آوٹ ہو گئی، کپتان بیبیٹی ڈی لیڈی 30 رنز بنا کر ٹاپ سکور رہیں ،4 کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہوئیں. 

پاکستان کی طرف سے کپتان فاطمہ ثناء نے 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا اور تینوں وکٹیں آخری اوور میں حاصل کیں، 3 کھلاڑی عائشہ ظفر نے آوٹ کییں، نشرہ ، ڈینا بیگ، اور سعدیہ کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی. 

پاکستان نے اپنے ورلڈکپ کے سفر کا جیت پہ اختتام کیا اور 6 ٹیموں کے گروپ میں سیکنڈ لاسٹ پوزیشن حاصل کی، اس گروپ میں آسٹریلیا پہلے اور انڈیا دوسرے نمبر پر رہیں. 

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی پہلی فتح، نیدرلینڈز کو ہرا دیا

دونوں ٹیموں کی نظریں ٹورنامنٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرنے پر مرکوز تھیں کیونکہ 4،4 میچز میں شکست دونوں کا مقدر بنی اور جیت پر اختتام کی خواہش لے کر میدان میں اتری تھیں تاہم پاکستان ٹیم کامیاب رہی. 

پاکستان اور نیدرلینڈز اب تک اپنے چاروں گروپ میچز میں شکست سے دوچار ہو چکے ہیں اور دونوں ٹیمیں پہلے ہی سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو چکی ہیں۔ ایسے میں آخری میچ دونوں ٹیموں کے لیے جیت کے ساتھ ایونٹ کا اختتام کرنے کا آخری موقع تھا۔

عالمی میگا ایونٹ میں پاکستان ٹیم کو بھارت، جنوبی افریقہ، بنگلا دیش اور آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستان نے آخری مرتبہ 2010 کے ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ میں ثناء میر کی قیادت میں بغیر کسی فتح کے ٹورنامنٹ کا اختتام کیا تھا۔

Comments are closed.