جیٹ فیول کی قیمت میں کمی کردی گئی، پٹرول کے نرخ کم کرنے کی بجائے لیوی میں اضافہ
فوٹو : فائل
اسلام آباد: جیٹ فیول کی قیمت میں کمی کردی گئی، پٹرول کے نرخ کم کرنے کی بجائے لیوی میں اضافہ کر دیا گیا ہے جیٹ فیول کی نئی قیمت کم ہوکر 231 روپے 72 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔حکومت نے جیٹ فیول کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر کمی کی.
حکومت کی جانب سے جیٹ فیول کی قیمت میں کمی سے جہازوں میں سفر کرنے والی اشرافیہ کو ریلیف ملے گا جبکہ ائیرلائنز کو طیاروں کے ایندھن اخراجات میں بھی بچت ہوگی۔
گزشتہ روز ملک بھر کی عوام پٹرول کی قیمت قیمت میں بڑی کمی کی کئے جانے کی امید میں تھی تاہم حکومت نے قیمت برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا تھا جب کہ آج حکومت نے ڈیزل اور پٹرول پر لیوی میں اضافہ کردیا ہے۔
ذرائع پٹرولیم ڈویژن کے مطابق ڈیزل پر لیوی 6 روپے57 پیسے فی لیٹر بڑھا دی گئی جس کے بعد ڈیزل پر لیوی بڑھ کر 79 روپے 54 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے، پٹرول پر لیوی میں 39 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس سے پیٹرول پر لیوی بڑھ کر 66 روپے 64 پیسے فی لیٹرہوگئی۔
وزیراعظم ڈیزل کی قیمت 200 اور پٹرول 150 روپے فی لیٹر کمی کر چکے ہیں
دوسری جانب وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہےکہ اس ہفتے پیٹرول اور ڈیزل کی بین الاقوامی قیمتوں کے اشاریوں کا جائزہ لیں گے۔
اپنے بیان میں علی پرویز ملک کا کہناتھاکہ حکومت نہ توکسی شعبےکوترجیح دے رہی ہے اورنہ ہی کسی دوسرے پرغیرضروری بوجھ ڈال رہی ہے، حکومت اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کے دائرے میں رہتے ہوئے،صارفین تک کوئی بھی فائدہ پہنچانے کیلئے پُرعزم ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے اس عہد کے تحت اب تک ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں مجموعی طور پر 200 روپے فی لیٹر اور پیٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر 155 روپے فی لیٹرکمی کی ہے۔
علی پرویز ملک کا کہنا تھاکہ اس ہفتے عالمی منڈی میں پیٹرول کی پلیٹس قیمت 98.35 سے 91.68 ڈالرفی بیرل کے درمیان رہی، اس ہفتے عالمی منڈی میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی پلیٹس قیمت 109.09 سے 104.79 ڈالر فی بیرل کے درمیان رہی۔
Comments are closed.