جنسی ہراسیت پر رجسٹرار ایئر یونیورسٹی عبدالوہاب موتلہ ملازمت سے برطرف
فوٹو : فائل
اسلام آباد: کام کی جگہ پر جنسی ہراسیت کے معاملہ پر وفاقی محتسب نے رجسٹرار ایئر یونیورسٹی ملازمت سے برخاست کرنے کا حکم جاری کر دیا.
جنسی ہراسیت پر رجسٹرار ایئر یونیورسٹی عبدالوہاب موتلہ ملازمت سے برطرف کر دئیے گئے، برخاستگی کے ساتھ ساتھ انھیں 10 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا بھی دی گئی ہے.
وفاقی محتسب کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق سزا ورک پلیس ہراسمنٹ قانون 2010 کے تحت سنائی گئی ہے.
فیصلے کے مطابق 5 لاکھ روپے متاثرہ خاتون اور 5 لاکھ روپے سرکاری خزانے میں جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے، ایئر یونیورسٹی کی مجاز اتھارٹی کو 14 دن کے اندر عمل درآمد کرنے کا حکم دیا گیا ہے.
ایئر یونیورسٹی سزا پر عملدرآمد کراکر رپورٹ 12 نومبر کو وفاقی سیکریٹریٹ میں جمع کرانے کی پابند ہے، ذرائع کے مطابق رجسٹرار ایئر یونیورسٹی عبدالوہاب موتلہ اس وقت پاکستان میں نہیں بلکہ برطانیہ میں موجود ہیں.
وفاقی محتسب سیکریٹریٹ ایک خودمختار نیم عدالتی قانونی ادارہ ہے، یہ کام کی جگہ پر ہرسانی سے بچانے کیلیے 2010 میں متعارف کرائے گئے قانون کے تحت قائم کیا گیا تھا.
اس ادارے کا بنیادی مقصد افراد کو کام کی جگہ پر ہراسانی سے بچانا ہے اور اس سلسلے میں اس فیصلے کے علاوہ بھی کئی کیسز زیر سماعت رہے ہیں.
Comments are closed.