ایشیا کپ 2025 کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا

55 / 100 SEO Score

فوٹو : فائل

اسلام آباد : ایشیا کپ 2025 کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا ہے اور ایشین کرکٹ کونسل کے تحت ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں 6 ٹیمیں حصہ لیں گی.

بھارتی میڈیا کے مطابق ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں میگا ایونٹ ستمبر میں ہوگا۔ ایشیا کپ 2025 کے میچز 10 ستمبر سے شروع کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایشیا کپ کے حوالے سے حتمی فیصلہ اور ایونٹ کا شیڈول جولائی کے پہلے ہفتے میں جاری ہوگا، ایشیاء کپ 2025 کی میزبانی کیلئے یو اے ای مضبوط امیدوار ہے۔

ایشیا کپ 2025 کی میزبانی بھارت کے پاس ہے مگر ایشیا کپ 2025 ہائبرڈ ماڈل کے تحت بھی کھیلا جاسکتا ہے، بھارت اور پاکستان سمیت چھ ٹیمیں ایشیاء کپ میں شرکت کریں گے۔

پہلے یو اے ای اور سری لنکا کو شریک میزبانی کے لیے ممکنہ امیدوار قرار دیا جا رہا تھا، لیکن موجودہ حالات کے تناظر میں متحدہ عرب امارات کا انتخاب کیا گیا ہے.

اس حوالے سے پاکستان کی میزبانی میں 2025 کی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے بھارت کے میچز دبئی میں منعقد کیے جانے کی مثال موجود ہے۔

Comments are closed.