بھارتی شہریوں نے مجھےانسٹاگرام پر گندے میسیجز اور گالیاں دیں، اداکارہ امرخان
فوٹو : اسکرین گریب
لاہور : ڈرامہ انڈسٹری کی ممتاز اداکارہ امر خان نے انکشاف کیا ہے بھارتی شہریوں نے مجھےانسٹاگرام پر گندے میسیجز اور گالیاں دیں، اداکارہ امرخان نے بتایا کہ بھارتی شہریوں کی جانب سے انسٹا گرام پر ب ڈائریکٹ میسیجز بھیجے.
اداکارہ امرخان نے’جیو پوڈکاسٹ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ میں نہیں بتا سکتی کہ بھارتی شہریوں نے ڈائریکٹ میسیج میں کیا کیا تصاویر بھیجیں اور گندی گالیاں دی ہیں اور کیسے نامناسب الفاظ استعمال کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر میں آپ کو وہ میسیجز دکھا دوں تو اس سے پتہ چلتا ہے کہ وہ کیسے لوگ ہیں، حالانکہ وہ چند ایک ہیں، وہ بھارت کے پورے عوام نہیں ہیں۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ یہ وہ چند انتہا پسند افراد ہیں جو اشتعال انگیزی پھیلاتے ہیں اور ایک مخصوص پروپیگنڈے اور ایجنڈے پر کام کرتے ہیں۔
https:// https://www.instagram.com/reel/DLcC8qjqadd/?igsh=N2g3cXBmMWFsNWQ4
امر خان نے کہا کہ بھارتی فلموں میں کام کرنے والی پاکستانی اداکاراؤں کی ان انتہا پسند افراد کی جانب سے تصاویر ہٹانا بچکانہ حرکت ہے.
Comments are closed.