کارلوس الکاراز فرنچ اوپن چیمپئن، ‘پرنس آف کلے’ کا اعزاز اپنے نام کیا

42 / 100 SEO Score

فوٹو:فائل
پیرس: ورلڈ نمبر 2 اسپین کے کارلوس الکاراز نے ورلڈ نمبر 1 اٹلی کےجینک سنر کو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر فرنچ اوپن مینز سنگلز کا ٹائٹل جیت لیا اور اس کے ساتھ ہی ‘پرنس آف کلے’ کا اعزاز بھی حاصل کر لیا۔
رولینڈ گیروس کی تاریخ کا سب سے طویل فائنل 5 گھنٹے اور 29 منٹ تک جاری رہا۔ 22 سالہ الکاراز نے پہلے دو سیٹ 4-6 اور 6-7 سے ہارنے کے بعد شاندار واپسی کی اور اگلے تین سیٹ 6-4، 7-6، اور7-6 سے جیت کر نہ صرف اپنے کیریئر کا پانچواں گرینڈ سلام ٹائٹل جیتا بلکہ کلے کورٹ کے بے تاج بادشاہ رافیل نڈال سے ‘پرنس آف کلے’ کا تاج بھی اپنے سر سجا لیا۔ الکاراز نے اپنی غیر معمولی صلاحیتوں اور عزم سے یہ درجہ حاصل کیا۔ جینک سنر کے خلاف یہ الکاراز کی مسلسل پانچویں کامیابی ہے۔

Comments are closed.