پہلا ونڈے،پاکستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی ، نوجوان کھلاڑیوں کی شاندار پرفارمنس

فوٹو : سوشل میڈیا

راولپنڈی: پہلا ونڈے،پاکستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی ، نوجوان کھلاڑیوں کی شاندار پرفارمنس، عرفات منہاس کی 5 وکٹیں، غازی غوری اور بابراعظم کی نصف سنچریاں ،وننگ شاٹ بھی عرفات منہاس نے کھیلا اور چھکا لگا کر کامیابی حاصل کی.

راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کی اور 44 اعشاریہ 1 اوورز میں 200 رنز پر پوری ٹیم آوٹ ہو گئی، تاہم نائب کپتان سلمان علی آغا کی ناکامیوں کا سلسلہ جاری رہا اور وہ 6 رنز بنا سکے۔

پاکستان نے 201 رنز کا ہدف 43 ویں اوور میں حاصل کرلیا، بابر اعظم نے 94 گیندوں پر 69 رنز کی باری کھیلی جبکہ غازی غوری 65 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹر رہے۔

دیگر کھلاڑیوں میں صاحبزادہ فرحان نے 28، معاذ صداقت نے 8 اور سلمان آغا نے 6 رنز بنائے جبکہ عرفات منہاس نے 18 اور عبدالصمد 1 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

پاکستان کو 3 میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے، سیریز کا دوسرا ون ڈے 2 جون کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔

اس سے قبل آسٹریلیا کی جانب سے میٹ رینشا نے سب سے زیادہ 61 رنز بنائے جبکہ میتھیو شارٹ نے 55 رنز کی اننگز کھیلی۔ میتھیو کوہنیمن نے 24، ایلکس کیری نے 19 رنز بنائے۔

پہلا ونڈے،پاکستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی ، نوجوان کھلاڑیوں کی شاندار پرفارمنس

عرفات منہاس ڈیبیو پر 5 وکٹ لینے والے پہلے پاکستانی بولر بن گئے

پاکستان کی جانب سے عرفات منہاس نے 5 ، ابرار احمد نے 2 جبکہ شاہین آفریدی، حارث رؤف اور سلمان علی آغا نے ایک ایک وکٹ لی۔

پہلے ون ڈے کےلیے قومی ٹیم میں کپتان شاہین آفریدی، صاحبزادہ فرحان، معاذ صداقت، بابر اعظم، غازی غوری، سلمان علی آغا، عبدالصمد، شاداب خان، عرفات منہاس، حارث رؤف اور ابرار احمد شامل تھے۔ نوجوان کھلاڑی عرفات منہاس ڈیبیو کیا۔

21 سالہ عرفات منہاس نے پاکستان کے 1 ہزار ایک روزہ میچز کی تاریخ میں پہلے بولر ہیں جنہوں نے ڈیبیو پر 5 وکٹیں لی ہیں۔عرفات منہاس نے 10 اوورز کے کوٹے میں 52 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں۔

شاندار پرفارمنس سے متعلق عرفات منہاس کا کہنا تھا کہ ڈییبو پر 5 وکٹیں حاصل کرنے پر خوشی ہے، کوشش ہوگی کہ مستقبل میں بھی ایسی کارکردگی پیش کروں، بولنگ میں سب نے مشترکہ کوشش کی۔

عرفات منہاس سے قبل فاسٹ بولر ذاکر خان نے 1984 میں ڈیبیو پر 19 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کی تھیں، یہ پاکستان کا ایک ہزارواں ایک روزہ میچ تھا.

Comments are closed.