او آئی سی کے وفد نے کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا
فوٹو : فائل
اسلام آباد : او آئی سی کے وفد نے کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا،اسٹیئرنگ کمیٹی نےوزارتی سٹینڈنگ کمیٹی برائے سائنسی و تکنیکی تعاون کے سیکریٹریٹ کے زیر اہتمام اجلاس میں شرکت کیلئے یہ دورہ کیا.
تنظیم برائے اسلامی تعاون (او آئی سی) کے سائنسی و تحقیقی اداروں کے اعلیٰ حکام پر مشتمل ایک وفد نے جمعرات کو کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے دورہ کیا وفد میں
مختلف رکن ممالک ترکیہ، سعودی عرب، بنگلہ دیش، قازقستان اور یوگنڈا کے نمائندے شامل تھے.
سی یو آئی کامسٹیک کنسورشیم سینٹرز آف ایکسیلنس کا رکن ہے۔کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر ساجد قمر اور دیگر سینئر حکام نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔
کیمپس کے دورے کے دوران وفد نے طلباء کے لیے دستیاب مختلف سہولتوں کا جائزہ لیا، جن میں جنید زیدی سنٹرل لائبریری بھی شامل تھی۔مزید برآں، لائبریری کے اندر واقع خدوخال آرٹ گیلری میں اسلامی خطاطی کی ایک دلکش نمائش بھی پیش کی گئی۔
اس کے علاوہ، وفد کو کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کی تعلیمی اور تحقیقی صلاحیتوں پر ایک تفصیلی بریفنگ دی گئی، جس میں یونیورسٹی کے سائنسی و تکنیکی ترقی میں اسلامی دنیا کے لیے کردار کو اجاگر کیا گیا۔
سی یو آئی حکام کا کہنا تھا کہ کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد او آئی سی کے مشترکہ پروگرامز میں بھرپور طریقے سے ملوث ہے اور اسلامی دنیا میں سائنسی و تکنیکی ترقی کے لیے مؤثر طور پر کام کر رہی ہے۔
کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد آئی این آئی ٹی (انٹر اسلامی نیٹ ورک آن انفارمیشن ٹیکنالوجی) کی میزبان ہے اور اس نے سائنسی و بین الاقوامی تعاون کے مختلف پروگرامز کو کامیابی سے چلایا ہے۔
اس کے علاوہ، کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد اسلامی دنیا کے ممتاز گریجوایٹس کو او آئی سی کے رکن ممالک کے لیے 100 پوسٹ گریجویٹ اسکالرشپس فراہم کرتی ہے، تاکہ وہ اپنی تعلیم اور تحقیق کے میدان میں عالمی سطح پر بہترین کارکردگی دکھا سکیں۔

وفد کو یہ بھی آگاہ کیا گیا کہ کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد اسلامی دنیا میں سائنسی و تکنیکی ترقی کے لیے متعدد پروگرامز کا انعقاد کرتی ہے۔
یونیورسٹی نے مختلف شعبوں جیسے آرٹیفیشل انٹیلیجنس، ایڈوانس بایو میڈیکل میٹریلز، فارماسیوٹیکل اور میڈیکل ڈیوائسز میں اپنی مہارت کو اجاگر کیا ہے، کامسیٹس یونیورسٹی کی یہ کاوشیں اسلامی دنیا میں سائنسی تحقیق اور جدید ٹیکنالوجیز کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔
وفد میں پروفیشنل آفیسر ڈاکٹر حسن بصری ارسلان، او آئی سی سیکرٹری جنرل کے کابینہ؛ ارمان تنیبیک، پروفیشنل آفیسر، او آئی سی جنرل سیکریٹریٹ؛ سفیر خسرو نوزیری، اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل، اسلامی تنظیم برائے خوراک کی سلامتی (آئی او ایف ایس)؛ عبد اللہ منافی متوالو، چیف ملٹی لیٹرل ریلیشنز آفیسر، آئی او ایف ایس؛ مرتضی نور، کوآرڈینیٹر کامسٹیک؛ سید طاہر محمود، سینئر اسٹیٹسٹکس آفیسر، سٹیٹسٹکس اینڈ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ اسٹیٹسٹیکل، اکنامک اینڈ سوشل ریسرچ اینڈ ٹریننگ سینٹر فار اسلامک کنٹریز؛ احسان اووت، سیکریٹری جنرل، ایس ایم آئی آئی سی؛ اشرف حدری، ڈائریکٹر، او آئی سی نیوز ایجنسیز یونین (او آئی سی یو این اے)؛ پروفیسر ڈاکٹر اسماعیل سمبوا گیجینڈا، ریکٹر، اسلامی یونیورسٹی یوگنڈا؛ پروفیسر ڈاکٹر محمد رفیق الاسلام، وائس چانسلر، اسلامی یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اور کامسٹیک سیکریٹریٹ کی کنزا اشرف شامل تھے۔
Comments are closed.