کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کی ورلڈ رینکنگ میں 66 درجے بہتری آگئی
فوٹو : فائل
اسلام آباد : کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کی ورلڈ رینکنگ میں 66 درجے بہتری آگئی ہے اور گزشتہ عالمی درجہ بندی 720 سے جو کہ اب 664 ویں پوزیشن پر آگئی ہے جب کہ کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کا اسی درجہ بندی میں ملکی سطح پر چھٹا نمبر ہے.
کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد نے عالمی درجہ بندی میں اپنی بہترین کارکردگی کو برقرار رکھتے ہوئے کیوایس ورلڈ یو نیورسٹی رینکنگ 2026 میں 664 ویں پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ اس سال کی رینکنگ میں دنیا بھر سے 1500 یو نیورسٹیوں کی درجہ بندی کی گئی ہے جن میں پاکستان سے 18 یو نیورسٹیاں شامل ہیں۔
کامسیٹس کا پاکستانی یونیورسٹیوں میں چھٹا نمبر ہے جبکہ اس کی عالمی درجہ بندی گزشتہ سال 711 سے 720 کے درمیان تھی جو اس سال 664 ہے۔
کیوایس ورلڈ یونیورٹی رینکنگو کو بین الاقوامی سطح پر اعلی تعلیم کی کارکردگی کے معتبرترین پیانوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ کامسیٹس یونیورسٹی کی 664 ویں پوزیشن اس کے معیاری تدریسی نظام، موثر تحقیق ، عالمی اشتراک، اور پائیدار ترقی کے اہداف (SDGS) سے گہری وابستگی کی عکاسی کرتی ہے۔
ریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد، پروفیسر ڈاکٹر ساجد قمر نے اس موقع پر فیکلٹی طلباء اور شاف کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود دنیا کی بہترین 700 یو نیورسٹیوں میں جگہ بنانا کا مسیٹس کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے۔
یہ کامیابی ہماری فیکلٹی کی انتھک محنت، طلباء کی لگن ، اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے تعاون کا نتیجہ ہے۔ یہ ہمارے اس عزم کا اعادہ ہے کہ ہم معیار ، جدت اور علمی معیشت کی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

گزشتہ چند برسوں میں کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد نے تعلیمی معیار اور تحقیق میں قابل ذکر بہتری لائی ہے۔ فیکلٹی ڈیویلپمنٹ اکیڈمی کے ذریعے اساتذہ کی پیشہ ورانہ ترقی، کیر یئر ڈیویلپمنٹ سنٹرز کے ذریعے صنعتی اداروں سے روابط ، اور بین الاقوامی تعاون کو فروغ دیا گیا ہے۔
حال ہی میں یونیورسٹی نے ایک مکمل فنڈ پی ایچ ڈی پروگرام متعارف کروایا ہے جس کا مقصد دنیا بھر سے با صلاحیت ریسرچ اسکالرز کو متوجہ کرنا ہے۔ کیوالیس درجہ بندی میں بہتری کی ایک بڑی وجہ طلباء کی صنعتی اداروں میں بہتر ملازمتیں اور 100,000 سے زائد سابق طلباء پر مشتمل مضبوط الومنائی نیٹ ورک ہے۔
سال 25-2024 کے دوران یو نیورسٹی نے بنیادی ڈھانچے میں خاطر خواہ سرمایہ کاری کی اور طلباء کی سہولیات اور تدریسی ماحول کو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی جس کے ثمرات مستقبل میں سامنے آئیں گے۔
یہ تمام اقدامات کامسیٹس یو نیورسی اسلام آباد کو پاکستان اور خطے کی ایک نمایاں علم اور تحقیقی درسگاہ کے طور پرمستحکم کر رہے ہیں۔ کامسیٹس یونیورٹی اسلام آباد تعلیم میں اعلیٰ معیار طلباء کی کامیابی، پائیدار ترقی ، سب کی شمولیت پر مبنی ماحول اور علمی آزادی کو فروغ دینے کے لیے پر عزم ہے تا کہ عالمی سطح پراپنی پوزیشن کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔
Comments are closed.