حکومت نے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، یکم جولائی سے اطلاق ہوگا
فوٹو : فائل
اسلام آباد : حکومت نے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، یکم جولائی سے اطلاق ہوگا، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی طرف سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا۔
ترجمان اوگرا کے مطابق گھریلو صارفین کے لیے صرف ماہانہ فکسڈ چارجز میں اضافہ کیا گیا ہے، روٹی کے تندور، کمرشل، جنرل انڈسٹری، سی این جی کے لیے گیس کی قیمتیں تبدیل نہیں کی گئیں۔
سیمنٹ اور کھاد کے لیے گیس کی قیمتیں تبدیل نہیں کی گئیں، بلک صارفین، پاور سیکٹر اور انڈسٹری کے لیے گیس کی قیمتیں بڑھائی گئی ہیں، گیس کے گھریلو صارفین کے فکسڈ چارجز میں اضافہ ہو گا۔
ترجمان اوگرا کے مطابق ماہانہ گیس کی کھپت 15مکعب میٹر سے زائد ہونے کی صورت میں فکسڈ چارجز میں 1 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، اتنی گیس کی کھپت پر فکسڈ چارجز 3000 روپے کر دیے گئے۔
پاور پلانٹس کے لیے گیس 16 اعشاریہ 66 فیصد مہنگی کی گئی ہے، بجلی کے کارخانوں کے لیے گیس کی قیمت میں 175 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے۔
بجلی کے کارخانوں کے لیے گیس کی نئی قیمت 1 ہزار 225 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے، جنرل انڈسٹری کے لیے گیس کی قیمت میں 150 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے.
نئی قیمت 2300 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔کیپٹیو پاور پلانٹس کے لیے گیس کی قیمت 3500 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے.
ترجمان اوگرا کے مطابق گیس کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی 2025ء سے ہو گا، اس اضافے کا اطلاق گھریلو صارفین پر نہیں گا۔
Comments are closed.