تیونس کی لڑکی کو پولیس نے تیونس کے سفارتخانے کے حوالے کر دیا

57 / 100 SEO Score

فوٹو : فائل

اسلام آباد : تیونس کی لڑکی کو پولیس نے تیونس کے سفارتخانے کے حوالے کر دیا،سوشل میڈیا پر محبت کے بعد کراچی آکر لیاری کے لڑکے سے شادی اور پھر طلاق پانے والی تیونس کی لڑکی کو پولیس نے رات گئے کراچی سے اسلام آباد منتقل کیا۔

اس حوالے سے ایس ایچ او تھانہ وومن لیاقت آباد عظمیٰ خان کے مطابق پولیس کی جانب سے تیونس کی شہری 19 سالہ سندا ایاری کے ایگزٹ پرمٹ اور وطن واپسی کی کوششیں کی جارہی تھیں.

میڈیا پر خبریں سامنے آنے پر اسلام آباد میں تیونس کے سفارت خانے کے عملے نے ان سے رابطہ کیا، خاتون سفارتکار نے ہفتہ کی دوپہر انہیں فون کرکے تمام تفصیلات حاصل کیں۔ انہوں نے لڑکی سے خاتون سفارتکار کی بات چیت کرائی۔

ایس ایچ او عظمیٰ خان کا کہنا ہے کہ تیونس کے سفارتخانہ نے وومن پولیس سے رابطہ کرکے مدد کیلئے لڑکی کی تفصیلات لی ہیں، تیونس کی خاتون سفارتکار نے ایس ایچ او وومن کو کال کرکے لڑکی سے تفصیلی بات چیت کی۔

عظمیٰ خان کا کہنا ہے کہ مشکل کا شکار لڑکی کی وطن واپسی کی ذمہ داری سفارتخانہ نے لے لی، سندا کے ایگزٹ پرمٹ اور ٹکٹ کا بندوبست بھی سفارتخانہ کرے گا.

تیونس کی لڑکی کو پولیس نے تیونس کے سفارتخانے کے حوالے کر دیا
تیونس کی لڑکی کو پولیس نے تیونس کے سفارتخانے کے حوالے کر دیا

یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر محبت میں مبتلا لڑکی نے نومبر میں کراچی آکر لیاری کے نوجوان سے شادی کی تھی، تنازعات پر لڑکے نے گزشتہ ہفتے سندا ایاری کو طلاق دے دی اور اسے ریسٹورنٹ پر چھوڑ کر چلا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی نے وومن تھانہ لیاقت آباد پہنچ کر پناہ لی، اس کا ویزا ختم ہوچکا ہے ٹکٹ بھی نہیں ہے.

Comments are closed.