آزاد کشمیر انتخابات، مسلم لیگ ن کے ٹکٹ یافتہ اَمید واروں کی فہرست
فوٹو : اے آئی
اسلام آباد: آزاد کشمیر انتخابات، مسلم لیگ ن کے ٹکٹ یافتہ اَمید واروں کی فہرست جاری کر دی گئی، مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی بورڈ کی سفارش پر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے لیے 37 انتخابی حلقوں میں پارٹی امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دیے ہیں۔
پارٹی ٹکٹوں کی منظوری کا باضابطہ نوٹیفکیشن 18 جون 2026 کو جاری کیا گیا، جبکہ مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے منظور شدہ امیدواروں کی حتمی فہرست پر دستخط بھی کر دیے۔
پارٹی کی جانب سے میرپور، بھمبر، کوٹلی، باغ، پونچھ، مظفرآباد، نیلم، حویلی، ویلی اور جموں کے مختلف انتخابی حلقوں کے لیے امیدواروں کے ناموں کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔
جاری کردہ فہرست کے مطابق حلقہ LA-02 چکسواری سے عظیم بخش چوہدری، LA-03 میرپور سٹی سے چوہدری محمد سعید، LA-04 کھاری سے رخسار احمد، LA-05 برنالہ سے وقار احمد نذیر، LA-06 سماہنی سے محمد رزاق چوہدری، LA-07 بھمبر سٹی سے چوہدری طارق فاروق اور LA-09 نکال سے عمیر نعیم مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ہوں گے۔
اسی طرح LA-10 کوٹلی سے فتح محمود الحسن، LA-11 سہنسہ سے محمد آصف، LA-12 چروئی سے محمد ریاست خان، LA-13 کھوئی رٹہ سے اعجاز احمد، LA-14 دھیرکوٹ سے راجہ فیصل آزاد، LA-15 وسطی باغ سے مشتاق احمد منہاس، LA-16 شرقی باغ سے سردار میر اکبر خان، LA-17 حویلی سے چوہدری محسن عزیز، LA-19 ہجیرہ سے سردار امیر الطاف خان، LA-20 کھائی گلہ سے عبدالراشد خان اور LA-21 راولاکوٹ سٹی سے طاہر انور خان کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
فہرست کے مطابق LA-23 پلندری سے محمد نجیب خان، LA-24 بلوچ سے فاروق احمد طاہر، LA-25 اپر نیلم سے شاہ غلام قادر، LA-26 لوئر نیلم سے بھی شاہ غلام قادر، LA-27 کوٹلہ سے نورین عارف، LA-29 مظفرآباد سٹی سے سید افتخار علی گیلانی، LA-30 گڑھی دوپٹہ سے ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی، LA-31 کواڑہ سے ثاقب مجید راجہ، LA-32 چکار سے راجہ محمد فاروق حیدر خان اور LA-33 لیپہ سے چوہدری محمد رشید مسلم لیگ (ن) کے امیدوار نامزد کیے گئے ہیں۔
جموں اور ویلی کی نشستوں کے لیے LA-34 جموں-1 سے ناصر حسین ڈار، LA-35 جموں-2 سے چوہدری محمد اسماعیل، LA-37 جموں-4 سے مریم جاوید، LA-38 جموں-5 سے ذیشان علی، LA-39 جموں-6 سے راجہ محمد صدیق، LA-40 ویلی-1 سے محمد نعیم خان، LA-42 ویلی-3 سے سید شوقت علی شاہ، LA-43 ویلی-4 سے محمد یاسین لون اور LA-44 ویلی-5 سے محمد احمد رضا قادری کو مسلم لیگ (ن) کا انتخابی ٹکٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
مسلم لیگ (ن) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے بعد آزاد کشمیر کے انتخابات کے لیے پارٹی کی انتخابی مہم باقاعدہ طور پر مزید تیز ہونے کا امکان ہے، جبکہ امیدوار اپنے اپنے حلقوں میں انتخابی سرگرمیوں کا آغاز کریں گے۔
پارٹی قیادت کا کہنا ہے کہ میرٹ، تنظیمی مشاورت اور پارلیمانی بورڈ کی سفارشات کی بنیاد پر امیدواروں کا انتخاب کیا گیا ہے۔
Comments are closed.