امریکہ اور ایران کے صدور ڈونلڈ ٹرمپ اور مسعود پزشکیان نے مفاہمت پر دستخط کر دئیے

فوٹو : سوشل میڈیا 

اسلام آباد: امریکہ اور ایران کے صدور ڈونلڈ ٹرمپ اور مسعود پزشکیان نے مفاہمت پر دستخط کر دئیے ہیں جس کے بعد فریقین نے تصدیق کیلئے فوٹو اور ویڈیو جاری کی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایرانی صدر مسعود پیزشکیان کی جانب سے ایران اور امریکہ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تصدیق کی گئی ہے.

دستخط ہونے کے ایک گھنٹے بعد وائٹ ہاؤس نے صدر ٹرمپ کی یادداشت پر دستخط کرنے کی ایک ویڈیو جاری کی، جو ورسائی کے محل میں کھانے کی میز پر ہوئی دکھائی دیتی ہے، ویڈیو میں فرانسیسی صدر بھی صدر ٹرمپ کے ساتھ دکھائی دے رہے ہیں.

اس ویڈیو کی دلچسپ بات یہ ہے کہ کیمرہ مفاہمت کی یادداشت کے فارسی ورژن پر دستخط کرنے کے لمحے کو نمایاں کرتا نظر آتا ہے اور امریکی صدر کے ہاتھ کو زوم کرتا ہے۔

اس کے چند منٹ بعد، ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا نے مسعود پیزشکیان کی ایک تصویر شائع کی، جس میں ایرانی صدر نے کیمرے کے سامنے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں، جس کے ایک طرف ڈونلڈ ٹرمپ کے دستخط دکھائی دے رہے ہیں۔

بعد میں پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے بھی ایک ویڈیو شئیر کی گئی ہے جس میں وہ پاکستان میں مفاہمت پر بطور ثالث دستخط کرنے کے بعد مفاہمتی دستاویز دکھا رہے ہیں.

انیس جون کو سوئٹزر لینڈ تقریب سے پہلے امریکہ اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر الیکٹرانک دستخط کے بعد جنیوا کی بیٹھک غیر اہم دکھائی دیتی ہے تاہم مفاہمت کے بعد کے عمل پر بات ہو سکتی ہے.

ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف اور امریکی نائب صدر جے ڈی وینس دونوں کو سوئٹزر لینڈ میں اس تقریب میں شرکت کرنا تھی تاہم اب یہ واضح نہیں کہ یہ تقریب اب ہو گی یا نہیں۔

معاہدے کے مطابق امریکہ اور ایران 60 دن میں بات چیت کرنے اور حتمی معاہدے کے لیے پرعزم ہیں تاہم صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ اس مدت میں اضافہ بھی ہو سکتا ہے.

Comments are closed.