سعودی عرب سے پہلی حج پرواز 340 حجاج کرام کو لے کر اسلام آباد پہنچ گئی

54 / 100 SEO Score

فوٹو:فائل

اسلام آباد: سعودی عرب سے پہلی حج پرواز 340 حجاج کرام کو لے کر اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔ پارلیمانی امور کے وزیر طارق فضل چوہدری اور وزارت مذہبی امور کے حکام نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر حجاج کرام کا استقبال کیا۔

 ایئرپورٹ منیجر آفتاب گیلانی نے بتایا کہ ایک ہفتے بعد مدینہ منورہ سے بھی اسلام آباد کے لیے پروازیں شروع ہو جائیں گی اور اس آپریشن کے دوران 30 ہزار سے زائد حجاج کرام واپس پہنچیں گے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ پوسٹ حج آپریشن کے لیے اسلام آباد ایئرپورٹ پر تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

Comments are closed.