شیخ حسینہ کا کردار ادا کرنے والی بنگلہ دیشی اداکارہ نصرت فاریہ گرفتار

42 / 100 SEO Score

فائل:فوٹو

ڈھاکہ : بنگلہ دیشی اداکارہ نصرت فاریہ کو ڈھاکہ کے ہوائی اڈے پر امیگریشن پولیس نے قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا۔
بنگلہ دیشی اداکار نصرت فاریہ نے شیخ مجیب الرحمٰن کی بایوپک ”مجیب: دی میکنگ آف اے نیشن“ میں معزول وزیراعظم شیخ حسینہ کا کردار ادا کرنے کے بعد شہرت حاصل کی تھی۔
نصرت فاریہ کے خلاف دارالحکومت کے وتارا پولیس سٹیشن میں درج مقدمے میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے، ان پر جولائی کی بغاوت کے دوران قتل کی کوشش کا الزام تھا۔
اسسٹنٹ کمشنر پولیس شفیق الاسلام نے تصدیق کی کہ نصرت فاریہ کو گرفتار کر کے پولیس سٹیشن لایا گیا ہے، بعد میں نصرت کو ڈھاکہ میٹروپولیٹن ڈیٹیکٹیو برانچ کے دفتر منتقل کیا گیا۔
نصرف فاریہ نے ریڈیو جوکی اور پریزینٹر کے طور پر اپنے کیریئر کا آغازکیا تھا، 2015 میں انھوں نے فلموں میں اداکاری شروع کی، نصرت نے بنگلہ دیش اور بھارت میں کام کیا، اداکاری کے علاوہ وہ ماڈلنگ اور میزبانی میں بھی سرگرم ہیں۔
انھوں نے 2023 کی فلم مجیب: دی میکنگ آف اے نیشن میں شیخ حسینہ کا کردار ادا کیا، اس فلم کی ہدایت کاری آنجہانی ہدایت کار شیام بینیگل نے انجام دی تھی، یہ فلم بنگلہ دیش اور بھارت کی مشترکہ پروڈکشن تھی۔

Comments are closed.