فوٹو : پی آر
اسلام آباد : پاکستان کی معروف تنظیم دستک فاؤنڈیشن پاکستان کو نیلسن منڈیلا -گراسا میشل انوویشن ایوارڈ دیا گیا ہےدستک ویمن رائٹس اینڈ اویئرنیس فاؤنڈیشن کو عالمی سطح پر معتبر تسلیم کیے جانے والے نیلسن منڈیلا-گراسا میشل انوویشن ایوارڈ 2025 تنظیم کے زمرے میں CIVICUS ورلڈ الائنس فار سٹیزن پارٹیسپیشن، کی جانب سے دیا گیا ہے۔
سویکس کے ترجمان کے مطابق "یہ ایوارڈ ان نئے تخلیق کاروں کو دیا جاتا ہے جو نیلسن منڈیلا اور گراسا میشل کے ویژن کو آگے بڑھاتے ہیں – ایک ایسا ویژن جو عوامی طاقت اور انصاف پر یقین رکھتا ہے۔
دستک فاؤنڈیشن کا ‘FIERCE’ پراجیکٹ” کلائمیٹ جسٹس” اور” جینڈر جسٹس” کے نئے تصورات پیش کرتا ہے جو انسانی جذبات، دیکھ بھال اور عملی تجربات کو مرکزیت کا درجہ دیتے ہیں۔”
دستک فاؤنڈیشن پاکستان کو نیلسن منڈیلا -گراسا میشل انوویشن ایوارڈ دیا گیا
سال 2022 کے تباہ کن سیلاب کے بعد دستک فاؤنڈیشن نے ایک منفرد ماڈل متعارف کرایا جو روایتی استحصالی طریقہ کار کو مسترد کرتا ہے اور پاکستان سمیت گلوبل ساؤتھ کے مقامی کارکنوں کے علم اور تجربات کو پیش نظر رکھتا ہے۔
دستک فاؤنڈیشن کی بانی اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر حرا امجد نے کہا "یہ ایوارڈ دراصل دیکھ بھال، اجتماعیت اور عوامی علم کی طاقت کو تسلیم کرتا ہے جو ہمارے کام کی بنیاد ہے۔

یہ ثابت کرتا ہے کہ” ڈیکولونائزڈ، جینڈر رسپانسو کلائمیٹ ایکشن” نہ صرف ضروری بلکہ انتہائی مؤثر ہے۔ یہ اعزاز صرف ہمارا نہیں بلکہ ہر اس فرد کا ہے جو محبت اور دیکھ بھال کے ساتھ آزادی کے لیے جدوجہد کر رہا ہے۔”
یہ ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد دستک فاؤنڈیشن اب ان عالمی اداروں کی صف میں شامل ہو گئی ہے جو کلائمیٹ جسٹس کے لیے نئے تصورات پیش کر رہے ہیں۔
نیلسن منڈیلا-گراسا میشل انوویشن ایوارڈز اپنی 20ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ سویکس (CIVICUS) کی جانب سے یہ اعزاز ان منفرد تخلیقات کے حامل افراد کو دیا جاتا ہے جو محدود وسائل کے باوجود انصاف اور انسانی حقوق کے لیے نئے راستے تلاش کرتے ہیں۔ اس ایوارڈ کا مقصد ان کی کوششوں کو عالمی سطح پر نمایاں کرنا ہے۔
Comments are closed.