عیدالاضحیٰ،دوسرا روز پنجاب بھر میں جاری صفائی آپریشن کی رپورٹ

فوٹو : پریس ریلیز

تلہ گنگ :عیدالاضحیٰ،دوسرا روز پنجاب بھر میں جاری صفائی آپریشن کی رپورٹ جاری کر دی گئی، جس کے مطابق ضلع تلہ گنگ پنجاب کا واحد ضلع قرار پایا جہاں عیدالاضحیٰ کے دوسرے روز 1139 ہیلپ لائن پر صفائی سے متعلق ایک بھی شکایت درج نہیں ہوئی۔

اس شاندار کارکردگی پر ڈپٹی کمشنر چکوال/تلہ گنگ سارہ حیات اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل و ستھرا پنجاب کے ایم ڈی سلیمان منشاء اور ستھرا پنجاب تلہ گنگ کی پوری ٹیم خراجِ تحسین کی مستحق قرار پائی ہے۔

ضلعی انتظامیہ اور ستھرا پنجاب ٹیم کی جانب سے عیدالاضحیٰ کے موقع پر صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کیے گئے۔ قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگانے، گلی محلوں اور شاہراہوں کی مسلسل صفائی اور شہریوں کو ویسٹ بیگز کی فراہمی جیسے اقدامات کے باعث ضلع بھر میں صفائی کا مؤثر نظام برقرار رہا۔

عیدالاضحیٰ،دوسرا روز پنجاب بھر میں جاری صفائی آپریشن کی رپورٹ

ڈپٹی کمشنر چکوال/تلہ گنگ سارہ حیات کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل و ایم ڈی ستھرا پنجاب سلیمان منشاء کی زیر نگرانی تمام ٹیمیں عید کے دوسرے روز بھی فیلڈ میں متحرک رہیں۔

صفائی عملے نے دن رات محنت کرتے ہوئے شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا، جس پر عوامی حلقوں نے بھی اطمینان کا اظہار کیا۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہریوں کے تعاون اور ستھرا پنجاب ٹیم کی انتھک کاوشوں کی بدولت ضلع تلہ گنگ نے پنجاب بھر میں ایک منفرد مثال قائم کی ہے۔

Comments are closed.