امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کاآبنائے ہرمز کی ناکہ بندی فوری ختم کرنے کا اعلان

فوٹو : فائل

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کاآبنائے ہرمز کی ناکہ بندی فوری ختم کرنے کا اعلان، ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکہ نے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کردی ہے، آبنائے ہرمز میں ہماری ناکہ بندی کی وجہ سے رکے ہوئے بحری جہاز اب اپنے ملکوں میں واپس جانے کی تیاری کریں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے سے متعلق اپنے بیان میں کہا کہ ایران کو اس بات پر متفق ہونا ہوگا کہ وہ کبھی بھی جوہری ہتھیار یا بم حاصل نہیں کرے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے مذاکرات کے حوالے سے اپنی ایک پوسٹ میں کہا کہ تہران کے ساتھ ’تاحکمِ ثانی پیسوں کا کوئی تبادلہ نہیں ہوگا۔ دیگر کم اہمیت کے حامل نکات پر اتفاق ہو گیا ہے۔‘

’اب میں ایک اجلاس کے لیے سچوئیشن روم میں جا رہا ہوں اور حتمی فیصلہ کروں گا۔‘
صدر ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں مزید کہا کہ
ایران کو کبھی بھی جوہری ہتھیار نہ بنانے پر اتفاق کرنا ہوگا۔

انھوں نے کہا آبنائے ہرمز کو فوری طور پر کھلنی چاہیے، بحری ٹریفک کی بلاتعطل روانی جاری رہنی چاہیے اور کسی بھی قسم کے ٹول کی وصولی نہیں ہونی چاہیے۔

آبنائے ہرمز میں بچھائی گئی زیادہ تر سرنگیں امریکہ مائن سوئپرز پہلے ہی تباہ کر چکے ہیں اور جو اب بھی باقی ہیں وہ ایران فوری طور پر ہٹائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکہ، بین الاقوامی توانائی ایجنسی اور ایران کے’قریبی تعاون‘ سے منہدم پہاڑوں کے نیچے زیرِ زمین دفن افزودہ یورینیم نکالے گا اور ’تباہ‘ کر دے گا.

Comments are closed.