پہلا ٹیسٹ،بھارت کو 5 سنچریاں بنانے کے باوجودانگلینڈ نے 5 وکٹوں سے ہرادیا
فوٹو : کرک انفو
لیڈز : پہلا ٹیسٹ،بھارت کو 5 سنچریاں بنانے کے باوجودانگلینڈ نے 5 وکٹوں سے ہرادیا،لیڈز میں بھارتی ٹیم نے ایک ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے، اور وہ میچ میں 5 سنچریوں کے باوجود بھی ٹیسٹ ہارنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔
لیڈز ٹیسٹ میں بھارت نے 471 اور 364 رنز بنائے جب کہ انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 465 اور دوسری اننگز میں 373/5 اسکور کیا۔ انگلینڈ نے 371 رنز کا ہدف 5 وکٹ پر پورا کر دیا۔
لیڈز ہیڈنگلے کے میچ میں بھارت کی جانب سے پہلی اننگز میں یشوسی جیسوال نے101، شبمن گل نے147 اور رشبھ پنٹ نے 134 رنز بنائے دوسری اننگز میں رشبھ پنٹ نے 118 رنز اسکور کیے اور کے ایل راہول بھی 137 رنز بنا گئے۔
انگلینڈ کی طرف سے دوسری باری میں بین ڈکٹ نے 149 رنز بنائے، زک کرولی نے 65 کی اننگز کھیلی جبکہ جوروٹ 53 اور جیمی اسمتھ 44 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے
اس سے قبل کسی بھی میچ ہارنے والی ٹیم کی جانب سے ٹیسٹ میں زیادہ سے زیادہ 4 سنچریاں اسکور کی گئی تھی اور اس واقعے کو بھی لگ بھگ ایک صدی بیتنےکو ہے۔
سال 1929 میں یعنی 96 برس قبل ملبرن میں انگلینڈ کے خلاف آسٹریلیا کی ٹیم میچ میں 4 سنچریوں کے باوجود بھی ناکام رہی تھی۔
اس کے علاوہ 11 مرتبہ ٹیمیں میچ میں 3 سنچریوں کے باوجود بھی ناکام رہیں، لیکن بھارت کی طرح کوئی بھی ٹیم 5 سنچریوں کے باوجود بھی شکست کا شکار نہ ہوئی ۔
پہلے ٹیسٹ میں جیت کے بعد انگلینڈ کو پانچ میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے، اس میچ بھارتی اسٹار فاسٹ باولر بمراہ کا بولنگ ایکشن بھی رپورٹ ہوا.
Comments are closed.