ایمنسٹی سکیم،یوٹرن حکومت نےٹیکس چوری کالائسنس دے دیا،مریم اورنگزیب

اسلام آباد (زمینی حقائق )پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہےملکی معیشت عمران صاحب کے تکبر، جھوٹ اور انا کا شکار ہے ، بہتر ہوگا ملک وقوم کے مفاد کو ترجیح دیں ۔

ایمنسٹی سکیم کے اجراء پر ردعمل میں مریم اورنگزیب نے کہا
موجودہ حکومت نالائق، نااہل، جھوٹی ہونے کے ساتھ ساتھ بدنیت اور بے حس بھی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے 5.8 فیصد جی ڈی پی سے ترقی کرتا پاکستان نالائق ٹولے کے حوالے کیا تھاقوم پر بمثل عذاب نالائق ٹولے نے جی ڈی پی ساڑھے تین فیصد کے قریب پہنچادیا ہے ۔

مسلم لیگ (ن) نے چالیس سال کی کم ترین 3.8 فیصد مہنگائی کی شرح والا پاکستان نالائق حکومت کو دیاتھانااہل اور نالائق حکومت نے مہنگائی کی اس شرح کو8 ماہ میں بڑھا کر 9.4فیصد پر پہنچادیا ہے۔

وزیراعظم اوران کی نااہل ٹیم نے ملک میں مہنگائی دوگنی اور ترقی کی شرح آدھی کردی ہےحکومت کی ایمنسٹی سکیم نالائقی، نااہلی اور منافقت کا منہ بولتا ثبوت ہے ایمنسٹی پر سیاست کرنے والے آج ٹیکس چوروں کو سہولیات دے رہے ہیں۔

انھوں نے کہاپاکستان مسلم لیگ (ن) نے ٹیکس چوروں کے لئے سکیم ختم کی تھی یوٹرن حکومت نے ٹیکس چوری کا کھلا لائسنس دے دیا ہے ۔

نااہل ٹولے کی وجہ سے پاکستان پر قرض ساڑھے تین ہزار ارب تک پہنچ گیا ہے، پانچ سال میں پانچ ہزار ارب سے تجاوز کرجائے گایہ پاکستان کی 70سال کی تاریخ میں سب سے بڑا اورتیزی سے لیاجانے والا قرض ہے ۔

مریم اورنگزیب نے کہا اتنا بڑا اور تیزی سے لیا جانے والا قرض پاکستان کی تاریخ کا نیا ریکارڈ ہوگا ملکی معشت کا حال پشاور میٹرو کے ایک ارب میں پڑنے والے کھڈوں جیسا ہوگیا ہے۔

عوام کو مہنگائی سے مارنے سے بہتر تھا عمران صاحب خودکشی کرلینے کا قوم سے کیا اپنا وعدہ نبھاتے عوام کا عمران صاحب کے لئے شعری تبصرہ ہے ’مجھے کیابُرا تھا مرنا اگر ایک بار ہوتا ‘

بجلی 25 فیصد، گیس141 فیصد اور پٹرول کی قیمت میں باربار اضافے نے قوم کو بے حال کردیا ہےعوام پوچھ رہے ہیں ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر کہاں ہیں؟

Comments are closed.