گوادرایئرپورٹ پر طیاروں کی نائٹ لینڈنگ کا نیا شیڈول جاری

53 / 100

فوٹو:فائل

گوادر:بلوچستان کے ساحلی شہر گوادرایئرپورٹ پر طیاروں کی نائٹ لینڈنگ کا نیا شیڈول جاری کردیا گیاہے ۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی طرف سے جاری کردہ طیاروں کی نائٹ لینڈنگ کا نیا شیڈول سامنے آنے کے بعد متعلقہ ہوائی کمپنیوں کےلئے الرٹ جاری کیا گیاہے۔

سی اے اے کی طرف سے کہا گیا ہے کہ گوادر ایئرپورٹ پر آنے والی نان شیڈول فلائٹس کو 24 گھنٹے قبل آگاہی دینا ہوگی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق حکومت بلوچستان کی وی آئی پی فلائٹس کو نائٹ لینڈنگ کی خصوصی اجازت ہوگی۔

اعلان کے مطابق گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹس کی نائٹ لینڈنگ کا شیڈول نومبر 2024 تک قابل عمل ہوگا۔

Comments are closed.