بابا وانگا کی سال 2024 سے متعلق پیش گوئیاں

46 / 100

فوٹو فائل

صوفیہ :عالمی شہرت یافتہ آنجہانی خاتون نجومی ’’بابا وانگا‘‘ اپنی پیش گوئیوں کے حوالے سے دنیا بھر میں مشہور ہیں۔انہوں نے سال 2024 سے متعلق پیش گوئیاں کر رکھی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 91 سال کی عمر میں 1996 میں انتقال کرجانے والی بلغاریہ کی خاتون نجومی بابا وانگا کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ روحانی صلاحیتوں سے مالا مال تھیں۔ ان کی دنیا سے متعلق کی گئی متعدد پیش گوئیاں درست ثابت ہوچکی ہیں۔

بابا وانگا نے یہ پیش گوئیاں اپنی موت سے قبل کی تھیں۔ انہوں نے سال بہ سال ہونے والے مستقبل کے واقعات کو پہلے ہی بیان کردیا تھا۔ ان کی پیش گوئیاں 1989 سے 5079 تک کے لیے ہیں۔ انہوں نے 5079 کو دنیا کے اختتام کا سال قرار دے رکھا ہے۔

بابا وانگا نے سال 2024 سے متعلق کیا پیش گوئیاں کی ہیں اُس کے بارے میں آج ہم آپ کو بتاتے ہیں۔

بابا وانگا نے اگلے سال روسی صدر ولادیمیر پوتن کی قاتلانہ حملے میں موت کی پیش گوئی کی ہے۔

بابا وانگا نے یورپ میں دہشت گرد حملوں کے بارے میں بھی خبردار کیا اور ساتھ ہی یہ پیش گوئی بھی کی ہے کہ ایک ‘بڑا ملک’ 2024 میں حیاتیاتی ہتھیاروں کے ٹیسٹ یا حملے کرے گا۔

سال 2024 میں معاشی بحران عالمی معیشت کو متاثر کرے گا جس میں قرضوں کی بڑھتی ہوئی سطح اور بڑھتے ہوئے جغرافیائی و سیاسی تناؤ بڑے عوامل ہیں۔

بابا وانگا نے اگلے سال خوفناک موسمی واقعات اور قدرتی آفات رونما ہونے کی بھی پیش گوئی کی ہے۔

بابا وانگا کے مطابق سائبر حملوں میں اضافہ ہوگا۔ اعلیٰ درجے کے ہیکرز پاور گرڈز اور واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس جیسے اہم انفراسٹرکچر کو نشانہ بنائیں گے جس سے قومی سلامتی کو خطرہ لاحق ہو گا۔

بابا وانگا نے مبینہ طور پر کہا ہے کہ 2024 میں الزائمر اور کینسر سمیت لاعلاج بیماریوں کے نئے علاج دریافت ہوں گے۔

بابا وانگا نے یہ بھی پیش گوئی کی ہے کہ سال 2024 میں کوانٹم کمپیوٹنگ میں ایک اہم پیش رفت ہوگی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بابا وانگا کی 2023 سے متعلق یہ پیشگوئیاں سامنے آئی تھیں کہ اس سال قدرتی طور پر بچے پیدا کرنے پر پابندی عائد ہوجائے گی اور 2023 کی نسل کو لیبارٹری میں تیار کیا جائے گا۔

والدین بچوں کے رنگ اور خصوصیات بھی خود منتخب کریں گے اور لیبارٹری میں بالکل ان کی پسند کے مطابق بچے تیار ہوں گے۔

علاوہ ازیں زمین کے مدار میں تبدیلی اور زمین پر رہنے والوں کے خلائی مخلوق کے حملے میں مارے جانے کی پیشن گوئی بھی کی گئی تھی۔

بابا وانگا کی نائن الیون حملوں، شہزادی ڈیانا کی موت، سویت یونین کے خاتمے اور 2004 میں تھائی لینڈ کے سونامی جیسی بڑی پیش گوئیاں پوری ہوچکی ہیں۔ 2022 میں خطرناک زلزلے، سیلاب اور پینے کے پانی کی قلت کی پیشن گوئی بھی سچ ثابت ہوچکی۔

بابا وانگا نے 2023 میں ایک بڑے جوہری پاور پلانٹ میں دھماکے کی پیشن گوئی بھی کی تھی۔ جس سے ایشیا میں زہریلے بادل چھا جائیں گے اور ہزاروں افراد بیمار پڑ جائیں گے تاہم اب سال اختتام کے قریب پہنچ چکا ہے لیکن تاحال یہ پیش گوئی سچ ثابت نہیں ہوئی۔

Comments are closed.