پی ٹی آئی کے 43 ارکان اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا الیکشن کمیشن کا حکم معطل

57 / 100

لاہور : لاہورہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے 43 ارکان اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا الیکشن کمیشن کا حکم معطل کردیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کے 43 سابق ایم این ایز کے استعفے منظور کرنے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے پی ٹی آئی کی درخواست پر استعفے منظور کرنے کا حکم معطل کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو تمام 43 حلقوں میں انتخابات سے روک دیا.

Comments are closed.