بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا 146 واں یوم پیدائش آج منایاجارہاہے

46 / 100

فائل:فوٹو

 

کراچی بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا 146 واں یوم پیدائش آج ملک بھر میں عقیدت واحترام سے منایا جارہاہے ۔

برصغیر کے مسلمانوں کو پاکستان کی صورت میں ایک آزاد وطن دینے والے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی 146 ویں سالگرہ کی مناسبت کراچی سمیت ملک بھر میں خصوصی تقریبات منعقد ہوں گی۔

بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب مزار قائد پر منعقد ہوگی۔ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کا چاق و چوبند دستہ مزار قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھالے گا۔ اس وقت پاک فضائیہ کے جوان مزار قائد پر گارڈز کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

بابائے قوم کے یوم پیدائش کے موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری، وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ، صوبائی کابینہ کے ارکان سمیت دیگر اہم شخصیات مزار قائد پر حاضری دیں گی، پھولوں کی چار چڑھائی جائیں گی اور فاتحہ خوانی کریں گی۔

قائداعظم محمد علی جناح نے25دسمبر 1876 کو کراچی کے وزیر مینشن میں آنکھ کھولی تو کون جانتا تھا کہ یہ بچہ عظیم رہنما بن کر برصغیر کے مسلمانوں کی کشتی پار لگانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

قائد اعظم محمد علی جناح نے ابتدائی تعلیم سندھ مدرس? الاسلام سے حاصل کی جبکہ میٹرک کا امتحان جامعہ بمبئی سے پاس کیا بعد ازاں اعلیٰ تعلیم کیلئے لندن روانہ ہو گئے۔

1895 میں انہوں نے لندن سے قانون کی ڈگری حاصل کر لی اور بمبئی واپس آ کر باقاعدہ طور پر وکالت کا آغاز کیا۔

1896 میں محمد علی جناح نے سیاسی زندگی کا آغاز کرتے ہوئے انڈین نیشنل کانگریس میں باقاعدہ شمولیت اختیار کر لی لیکن کچھ عرصے بعد ہی انہیں احساس ہوا کہ کانگریس صرف ہندووٴں کی نمائندہ جماعت ہے۔

1913 میں انہوں نے آل انڈیا مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کی اور علیحدہ وطن کی باقاعدہ تحریک کا آغاز کیا، آل انڈیا مسلم لیگ میں شامل ہونے کے بعد قائد اعظم نے اپنے شب و روز مسلمانوں کے سیاسی شعور کی بیداری کیلئے وقف کر دئیے۔

بالآخر ان کی جدوجہد رنگ لائی اور 14 اگست 1947 کو برصغیر کے مسلمانوں کا علیحدہ وطن کا خواب پورا ہوا جس کا نام پاکستان رکھا گیا۔

Comments are closed.