حکومت اوراپوزیشن بیٹھ کربات کریں، تمام مسائل کا حل ممکن ہے، صدر

50 / 100

فوٹو : فائل

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے حکومت اوراپوزیشن بیٹھ کربات کریں، تمام مسائل کا حل ممکن ہے، صدر نے کہا اسحاق ڈار سے بھی مذاکرات کرنے کا کہا ہے تاہم عوامی مینڈیٹ کیلئے الیکشن ہی واحد راستہ ہیں۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو میں صد عارف علوی نے کہا امید ہے نئے آرمی چیف اداروں کے درمیان اعتماد کا فقدان کم کریں گے، صدر نے عمران خان مجھ سے مشورہ کرتے اسمبلی نہ چھوڑنے کا مشورہ دیتا۔

عارف علوی نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں عمران خان اس وقت مقبول لیڈر ہیں، جب سمری آئی تو مشاورت کرنےعمران کے پاس گیا، آرمی چیف کی تقرری میرٹ پر ہوئی، معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہوا۔

انھوں نے کہا اسحاق ڈار سے آج بھی ملاقات ہوئی، اسحاق ڈار نے امپورٹ سے متعلق تجاویز پر بات کی، وزیر خزانہ کو توانائی بچانے سے متعلق تجاویز دیں۔

صدرعارف علوی کا کہنا تھا عمران خان نے ہر معاملے پر مجھ پر بھروسہ کیا ہے، نئی فوجی قیادت سیاست سے دور رہنا چاہتی ہے، عوام کے مینڈیٹ اور اعتماد کے لیے الیکشن ہی واحد راستہ ہے۔

صدرمملکت نے کہا ہر چیز مہنگی ہوچکی ہے، عوام پس رہے ہیں، ہر وقت ڈیفالٹ، ڈیفالٹ کی باتوں سے پاکستان کو نقصان ہوتا ہے، یقین ہے پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا، اس وقت سیاسی منظر نامے میں پریشانی اور ہیجانی کیفیت ہے۔

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا نئے آرمی چیف مجھے سوچ کے اعتبارسے اچھے لگے، فوج ہمارا بہترین اثاثہ ہے، فوج اور عوام کا ہرجگہ گہرا تعلق ہے، فوج نے دہشت گردی کی خلاف جنگ میں بے شمار قربانیاں دیں۔

انھوں نے بتایا عمران خان نے ارشد شریف کیس کے حوالے سے مجھے خط بھی لکھا تھا، اداروں کے درمیان جو اعتماد کا فقدان ہے امید ہے نئے آرمی چیف کم کرینگے، سیاست دانوں کے درمیان بھی اعتماد کے فقدان کو کم کرنا چاہیے۔

عارف علوی نے کہا کہ بات چیت ہوجائے تو پریشانی کا حل نکالا جاتا ہے، معاملہ یہ ہے کہ عوام کو بھی حکومت پر اعتماد ہونا چاہیے، عوام کے مینڈیٹ اور اعتماد کے لیے الیکشن ہی واحد راستہ ہے، مارکیٹیں جلد بند ہونے سے توانائی کی بچت ہوگی۔

صدر نے نواز شریف کی واپسی کے سوال پر صدر مملکت نے قہقہہ لگایا اور جواب دیا کہ جو بھی عدالت فیصلہ کرے گی اسی پر چلنا چاہیے۔

Comments are closed.