لانگ مارچ کے شیڈول میں پھر تبدیلی ،مارچ کی وفاقی دارالحکومت آمد میں مزید تاخیر

45 / 100

فائل:فوٹو

گوجرانوالہ/راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف نے لانگ مارچ کا نیا شیڈول جاری کردیا جس کے تحت لانگ مارچ کی اسلام آباد آمد میں مزید تاخیر ہوگی۔

لانگ مارچ آج گوجرانولہ سے روانہ ہوگا اور کل گکھڑ کے مقام پر پہنچے گا۔ جمعرات کو وزیرآباد اور گجرات پہنچے گا۔ لانگ مارچ جمعہ کو لالہ موسیٰ اور ہفتہ کو کھاریاں پہنچے گا۔ نئے شیڈول کے مطابق مارچ اتوار کو جہلم پہنچے گا۔

یادرہے کہ اس سے قبل جاری کردہ شیڈول کے مطابق مارچ کو جمعے کو اسلام آباد پہنچنا تھا۔

دوسری جانب راولپنڈی میں لانگ مارچ کے استقبال کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تصاویر کے ہیوی بل بورڈز مری روڈ پر نصب کردئیے گئے۔میٹرو ٹریکس پر بھی خوش آمدید کے بینرز آویزاں کردیے گئے۔

پی ٹی آئی لانگ مارچ ممکنہ طور پر مری روڈ سے شہر میں داخل ہوگا اور فیض آباد انٹرچینج سے اسلام آباد میں داخل ہوگا۔

Comments are closed.