چیئرمین ہلال احمر شاہد احمد لغاری سےگلگت بلتستان برانچ کے چیئرمین کی ملاقات

53 / 100

اسلام آباد: چیئرمین ہلال احمر شاہد احمد لغاری سےگلگت بلتستان برانچ کے چیئرمین کی ملاقات، بریگیڈئیر(ر) سلیم محمود اور سیکرٹری عمران رانا نے نیشنل ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد احمد لغاری نے کہا کہ ہلال احمر پاکستان کی تمام برانچیں مستعدی سے انسانیت کی خدمت میں مصروف ہیں۔

انھوں نے کہا استعداد کار بڑھانے اور سروسز کی فراہمی میں جدت لانے کے لئے تمام وسائل برائے کار لائے جائیں گے۔ہلال احمر دُکھی انسانیت کا پشت بان ہے۔کمزور صلاحیتوں کی حامل آبادیوں کی مدد ہلال احمر کا طرہ امتیاز ہے۔

اس موقع پر بریگیڈئیر(ر) سلیم محمود نے سردار شاہد احمد لغاری کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

سردار شاہد احمد لغاری نے برانچ منتظمین کو خوش آمدید کہتے ہوئے اس امر کی یقین دھانی کرائی کہ تمام برانچیں ہلال احمر نیشنل ہیڈ کوارٹرز کی دست وبازو ہیں۔انہیں فعال،مستحکم اور متحرک بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

بریگیڈئیر(ر) سلیم محمود نے حالیہ سیلاب سے متاثرہ گلگت بلتستان کے گھرانوں کی بر وقت مدد اور رضاکاروں کی جانفشانی سے متعلق تفصیل سے بتایا۔

نیشنل ہیڈ کوارٹرز کی جانب سے فرسٹ ایڈ پروگرام سمیت دیگر پروگراموں کے شروع کرنے کا بھی عندیہ دیاگیا۔گلگت بلتستان برانچ کے چئیرمین بریگیڈئیر(ر) سلیم محمود اور سیکرٹری عمران رانا کو یادگاری شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔

Comments are closed.