ہلال احمر، میٹرو کاسیلاب زدگان کو 11ملین کا راشن فراہمی کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط

53 / 100

اسلام آباد: ہلال احمر، میٹرو کاسیلاب زدگان کو 11ملین کا راشن فراہمی کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیئے ہیں مفاہمت کے مطابق سیلاب متاثرین کو اشیاء خردونوش کی فراہمی کے لئے میٹرو پاکستان(پرائیویٹ) لمیٹڈ نے ایم او یو کا حصہ بنا ہے۔

مفاہمتی یادداشت کے مطابق دونوں اداروں کے مابین ورکنگ ریلیشن کو مستحکم کیا جائے گا۔ سیلاب متاثرہ گھرانوں کو انسانی بنیادوں پر اشیاء خوردونوش گھریلو ضرورت کا سامان مہیا کیا جائے گا۔

اِس ضمن میں وسیع فریم ورک کے تحت میٹروپاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ سماجی ذمہ داری نبھاتے ہوئے ہلالِ احمر پاکستان کی جانب سے فراہم کردہ فہرست کے مطابق راشن پیک تیار کرکے ہلال ِاحمر کے حوالے کرے گا۔

مفاہمتی یادداشت کے مطابق 31 دسمبر 2022ء تک میٹروکیش اینڈ کیری 11 ملین روپے کا سامان ہلالِ احمر کو فراہم کرے گا۔مفاہمتی یادداشت پر سیکرٹری جنرل ہلالِ احمر ڈاکٹر عدیل نواز اور میٹروکیش اینڈ کیری کے پرویز اختر ڈائریکٹر کارپوریٹ افیئرز نے دستخط کیے۔

اِس موقع پر جرمن سفارتخانہ کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن ڈاکٹر فلپ ڈچ مین بھی موجود تھے۔دونوں اداروں کی جانب سے 5 افراد کوفوکل پرسن بھی نامزد کیا گیا ہے۔

میٹروپاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈہلالِ احمر کی جانب سے مطلوبہ راشن پیک/ ہائیجین کٹس کی فراہمی سمیت دیگر قواعد و ضوابط کا پابند ہوگا۔

Comments are closed.