ملک بھرمیں مزید 55 افرادمیں کورونا وائرس کی تصدیق، 73 مریضوں کی حالت بدستور تشویشناک

46 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد: ملک بھر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثرہ کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا تاہم مزید 55 افرادمیں موذی وائرس کی تصدیق کی گئی ہے ۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 11 ہزار 65 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 55 افراد کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج مثبت ریکارڈ ہوئے۔

این آئی ایچ کاکہناہے کہ ملک بھر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی تاہم اس وقت بھی ملک بھر میں مہلک وائرس سے متاثرہ 73 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

این آئی ایچ کے مطابق ملک بھر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.50 فی صد ریکارڈ کی گئی۔

Comments are closed.