بلاول بھٹو ، ملالہ یوسفزئی ملاقات، خواتین کے حقوق اور لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق امورپربات چیت

45 / 100

فوٹو:سوشل میڈیا

نیویارک: وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے نیویارک میں نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی سے ملاقات کی ہے ۔ جس میں خواتین کے حقوق اور لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق بات چیت کی گئی ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں بلاول بھٹونے لکھا کہ ان کی اور ملالہ یوسفزئی کی ملاقات ہوئی ہے جس میں خواتین کے حقوق اور لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا۔

بلاول بھٹو نے ٹویٹ میں مزید لکھا کہ ملاقات میں پاکستان میں سیلابی صورت حال اور موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز پر بھی گفتگو کی گئی ۔بلاول نے کہا کہ سیلاب سے ہزاروں اسکول تباہ ہوگئے جس سے لاکھوں بچوں کی تعلیم متاثر ہو رہی ہے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری ان دنوں نیویارک میں موجودہیں ۔

Comments are closed.