سری لنکا پاکستان کو 23 رنز سے شکست دے کر ایشئین چمپئن بن گیا

51 / 100

دبئی : سری لنکا پاکستان کو 23 رنز سے شکست دے کر ایشئین چمپئن بن گیا، جیت کےلئے 171 رنز کا ہدف ملا تھا پاکستان کی پوری ٹیم 147 رنز پر آؤٹ ہو گئی.

پاکستان کی طرف محمد رضوان 55 رنز بنا کر ٹاپ اسکور رہے، محمد افتخار نے 32 رنز کی اننگز کھیلی باقی کوئی بیٹر وکٹ پر نہ ٹک سکا ،ہارڈ ہیٹنگ کے نام سے ٹیم کا حصہ بننے والے آصف علی، خوشدل، شاداب اور فخر بری طرح ناکام رہے.

بابراعظم 5،فخر صفر،نواز 6،خوشدل 2، آصف علی صفر،شاداب 8، حارث روف13،نسیم شاہ 4 رنز بنا کر آوٹ ہوئے، حسنین8 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔

سری لنکاکی طرف سےمدو شان نے4،ہسارنگا ڈی سلوا3،چمیکا کرونا رتنے نے 2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ ایک وکٹ ٹھکشانا کے حصے میں آئی۔

کوشل مینڈس پہلے ہی اوورمیں نسیم شاہ کی بال پر بولڈ ہو گئے پھروقفہ وقفہ سے وکٹیں گرتی رہیں۔

دس اوور میں سری لنکا نے 5 وکٹوں کے نقصان پر67 رنزبنائے تھے،58 پر 5 وکٹیں گرنے کے بعد بناکا راجہ پکسے اورہسا رنگا کے درمیان 58 رنز کی تیز شراکت نے دباو کم کردیا۔

سری لنکا کی چھٹی وکٹ 117 رنز پر گری،وکٹیں گرنے کے باوجود سری لنکن بیٹرز نے رن ریٹ گرنے نہیں دیا۔ دننجایا ڈی سلوا 28 اور ہسارنگا 38 رنز کر نمایاں رہے۔

پاکستان کی طرف سے حارث روف نے 3، نسیم شاہ، شاداب اور افتخار نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، سری لنکا کے راجہ پکسے 71 اورکرونا رتنے 14 رنز بنا کر ناٹ آوٹ ہے۔

سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنائے. شاداب راجہ پکسے کے 2 کیچز ڈراپ کئے.

فائنل کا ٹاس پاکستان نے جیت لیا، سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت،پاکستان کی پلیئنگ الیون میں نسیم شاہ اور شاداب خان کی واپسی ہوئی۔

دبئی میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میچ میں بھی آوٹ آف فارم حسن علی کو شامل نہیں کیاگیا جب کہ ایک میچ کھیلنے والے عثمان قادر بھی ٹیم کاحصہ نہیں ہیں۔

ٹورنامنٹ میں اب تک پہلے فیلڈنگ کرنے والی ٹیمیں میچز جیتتی رہی ہیں اسی لئے پاکستان نے فیلڈنگ کو ترجیح دی ہےاور سری لنکا کو پہلے کھلایاہے۔

فائنل میچ جیتنے کےلئے پاکستان کو غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا کیونکہ سری لنکا نے پورے ٹورنامنٹ میں اچھی کرکٹ کھیلی ہے۔
جاری ہے

Comments are closed.