ڈرامہ مشکل کی حریم کب بے نقاب ہوگی؟ سب کوانتظار

51 / 100

کراچی : ملک اور بیرون ممالک پاکستانی ڈراموں کے ناظرین کو نجی ٹی وی جیو چینل کے ڈرامہ مشکل نے اپنے سحر میں لے لیا، ڈرامہ مشکل کی حریم کب بے نقاب ہوگی؟ سب کوانتظارہے۔

مشکل ڈرامہ کی کہانی میں اپنے غیر اخلاقی کردار کی وجہ سے ولن کا کردار بن جانے والی حریم نے شوہر کے انتقال کے بعد پورے گھر کو انگلیوں پر نچایا ہوا ہے۔

آج رات اس کی سیکنڈ لاسٹ قسط ہے جس میں امید کی جارہی ہے کہ پولیس حریم خان کو بے نقاب کردے گی، بظاہر کہانی یہی لگ رہی ہے کہ حریم کے بے نقاب ہونے پر ثمین کی بے گنائی ثابت ہو جائے گی۔

فراز کا کردار ادا کرنے والے خوشحال خان اس ڈرامے کے ہیرو ہیں جس کی شادی ثمین سے پولیس کی جانب سے پکڑے جانے کے بعد ہوئی ہے مگر یہ شادی چل نہیں رہی۔

اس ڈرامے میں کا ایک اور کردار عارف ہے جو ثمین کا سابق منگیتر اور نفرت کی علامت ہے وہ حریم سے مل کر ثمین کی ازدواجی زندگی میں اس حد تک زہرگھول رہا ہے کہ دونوں کی طلاق تک نوبت آ جاتی ہے۔

دونوں کی چالاکیوں کو آخر میں پولیس پکڑ لے گی جو کہ اسفند کے قتل کا سراغ لگا کرحریم تک پہنچے گی اور فراز سے شادی سے پہلے ہی نیا پنڈورا باکس کھل جائے گا۔

مشکل ڈرامہ میں ثمینہ کا کردار صبورعلی، حریم کا زینیب شبیر، فراز کا خوشحال خان، الیاس کا بیروز سبزواری جب کہ فراز کی ماں شگفتہ اعتجاز ہیں۔

Comments are closed.