وزیراعظم شہبا ز شریف نے عید 10مرلہ کے مکان میں خاتون اول کے ساتھ منائی؟

لاہور( زمینی حقائق ڈاٹ کام )وزیراعظم شہبا ز شریف نے عید 10مرلہ کے مکان میں خاتون اول کے ساتھ منائی؟خاتون اول تہمینہ درانی نے وزیراعظم کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے ساتھ دس مرلہ لکھا ہے ۔

وزیراعظم نے عید خاتون اول تہمینہ درانی کے ساتھ منائی ہے جب کہ ، حمزہ شہباز کی والدہ قطر میں ہیں،عید کے موقع پر لی گئی خصوصی تصویر خاتون اول نے اپنے سوشل میڈیا اکاوئنٹ پر شیئر کی ہے۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی اہلیہ تہمینہ درانی خوشگوار موڈ میں ہیں، تہمینہ درانی نے اپنے چاہنے والوں کو عید کی مبارکباد بھی دی اور پیغام بھی۔

تہمینہ درانی نے لکھا کہ ہمارے تمام چاہنے والوں، میرے قارئین ، اور ان تمام لوگوں کو عید مبارک جو پاکستان کی ہر طرح سے خدمت کرنے کے ہمارے ارادوں پر یقین رکھتے ہیں۔

http://

وزیراعظم شہباز شریف کی اہلیہ اورخاتون اول تہمینہ درانی نے دعاؤں کی درخواست بھی کی اور ساتھ کہا کہ ہمیں آپ کی دعاؤں کی پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے۔

تہمینہ درانی لاہور میں ایک دس مرلہ کے گھر میں رہتی ہیں، اپنے ٹوئٹ کا آغاز بھی انہوں نے دس مرلہ لکھ کر ہی کیا ، جس سے اندازہ لگایا جارہا ہے کہ شہباز شریف نے عید اہلیہ کے ہمراہ اس دس مرلے کے گھر پر منائی ہے۔

دوسری طرف وزیراعلیٰ حمزہ شریف کی والدہ نصرت شہباز قطر میں ہیں جان سے ملنے کیلئے حمزہ شہباز خصوصی طور پر قطر کے ایک روزہ دورے پر چلے گئے ہیں۔

Comments are closed.