عمران خان نےپنجاب میں وزیراعلیٰ کا انتخابی عمل مسترد کردیا

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) سابق وزیراعظم عمران خان نےپنجاب میں وزیراعلیٰ کا انتخابی عمل مسترد کردیا، عمران خان کا کہناہے سارا عمل غیر آئینی ہے۔

ٹوئٹر پر بیان میں عمران خان نے کہا پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی سمیت دیگر تمام اقدامات کو قابل مذمت قرار دیا ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف سربراہ عمران خان نے امپورٹڈ حکومت نامنظور کے ہیش ٹیگ کے ساتھ اپنا پیغام جاری کیا۔ پنجاب اسمبلی میں جو کچھ بھی ہوا وہ تمام جمہوری اصولوں اور آئینی دفعات کے خلاف ہے۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ الیکشن کروانے کے لیے کوئی بھی چیئر پر موجود نہ تھا، ایسا انتخاب تمام اصولوں کی سراسر خلاف ورزی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا شیم مافیا کے ماتحت ہونے والے اس الیکشن کو ہم مسترد کرتے ہیں۔

Comments are closed.