پاکستان سے متعلق بہت افوائیں سنیں تھیں ، دورے نے خیالات بدل دیئے، مارنس لبوشین

اسلام آباد( سپورٹس ڈیسک )ٹیسٹ کرکٹ کے عالمی نمبر ون بیٹر مارنس لبوشین نے کہا ہے کہ پاکستان سے متعلق بہت افوائیں سنیں تھیں ، دورے نے خیالات بدل دیئے، مارنس لبوشین کا کہنا تھا کہ زمینی حقیقت مختلف نظر آئی ۔

انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے پوڈ کاسٹ کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ خلاف توقع پاکستان میں بہت انجوائے کیا ہر چیز مختلف تھی بہت اچھا ماحول ملا ۔

کراوڈ کی تعریف کرتے ہوئے مارنس لبوشین کا کہنا تھا کہ یہ ایک شاندار دورہ رہا، پاکستانی تماشائیوں نے جتنی حوصلہ افزائی کی ایسا لگ رہا تھا جیسے آسٹریلوی ٹیم اپنے ہوم گراونڈ میں کرکٹ کھیل رہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان آنے سے قبل بہت سی افواہیں سن رہے تھے مگر دورہ پاکستان نے خیالات کو بدل دیا ہے ، میرا پاکستان کا پہلا دورہ تھا جو کہ شاندار رہا۔

آسٹریلوی بیٹر کا کہنا تھا کہ سیریز میں شاہین آفریدی، محمد رضوان، عبداللہ شفیق اور امام الحق کے ساتھ بہت اچھا وقت گزرا، دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ بھی انڈر سٹینڈنگ بہتر ہوئی ہے۔

Comments are closed.