میری تو پانچ دن سے کانپیں ٹانگ رہی ہیں،عالیہ علی

فوٹو: اسکرین گریب

اسلام آباد( ویب ڈیسک) بلاول بھٹو زرداری کی تقریر پر یوں تو بہت زیادہ میمز بن رہی ہیں لیکن اب کی بار عالیہ علی کی ویڈیو بہت پسند کی جارہی ہے ۔

اداکارہ عالیہ علی نے بھی بلاول بھٹو کی نقل اتاری اور اٹھک بیٹھک کرتے ہوئے کانپیں ٹانگ رہی ہے کی ویڈیو شیئر کردی، اس میں آواز تبدیل نہیں کی گئی بلکہ چیئرمین پیپلز پارٹی کی ہی آواز میں کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔

بلاول کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد جہاں سوشل میڈیا صارفین کو مزاحیہ میمز کے لیے نیا موضوع ملا وہیں وہاں سلیبرٹیز بھی اس وائرل موضوع کو انجوائے کیے بغیر نہ رہ سکے۔

http://

View this post on Instagram

A post shared by Aliya Ali (@aliya_ali88)

عالیہ علی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ میری تو پانچ دن سے کانپیں ٹانگ رہی ہیں،عالیہ علی کہتی ہیں سوچ رہی ہوں کسی علاج سے حکیم کرواؤں۔

اداکارہ عالیہ علی کی ویڈیو شیئر ہونے کے بعد سے اب تک ہزاروں لوگ یہ ویڈیو دیکھ چکے ہیں اور اپنی اپنی آراء کا بھی اظہار کررہے ہیں۔

0Shares

Comments are closed.