عدم اعتماد کی تحریک اپوزیشن کی سیاسی موت ہے ، وزیراعظم

61 / 100

کراچی(زمینی حقائق ڈاٹ کام)وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہےعدم اعتماد کی تحریک اپوزیشن کی سیاسی موت ہے ، وزیراعظم نے کہازرداری کو نہیں چھوڑوں گا، عمران خان نے کہا میرا پہلا ہدف آصف علی زرداری ہوگا جو کافی عرصے سے میری بندوق کے نشانے پر ہے۔۔

کراچی میں گورنر ہاؤس میں پی ٹی آئی کے کارکنوں سے وزیراعظم عمران خان نے جذباتی خطاب کیا اور کہاکہ یہ صرف عدم اعتماد میں ہی نہیں پھنسے بلکہ کپتان نے آگے کی تیاری کی ہوئی ہے، میں رکوں گا نہیں ان کے پیچھے جاؤں گا۔

وزیراعظم نے کہاچھوڑوں گا نہیں، میرے ہاتھ پر جو زنجیر بندھی ہوئی تھی وہ اب کھل جائے گی، انہوں نے کہا کہ آصف زرداری اب تمہارا وقت آگیا ہے، یہ ظالم آدمی پولیس اور غنڈوں کو استعمال کرتا ہے، ہر چیز پر کمیشن کھاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری پیسوں کے ٹوکریں لے کر پھرتے ہیں مجھے ایک ایم این اے نے بتایا کہ آصف زرداری نے انہیں 20 کروڑ روپے کی پیش کش کی ہے، آصف زرداری کو جب نیب بلائے تو کمر میں درد ہو جاتاہے۔

http://

عمران خان نے کہا ہے کہ ہم نے 20روپے پیٹرول اور فضل الرحمان کو کم کیا، اندرون سندھ والوں سے کہتا ہوں کہ زرداری سے آزادی کا وقت آگیا ہے، پہلے علی زیدی اور شاہ محمود قریشی گئے ہیں اب میں خود اندرون سندھ آرہاہوں۔

علی زیدی اوران کی ٹیم کو سندھ کے دورے پرخراج تحسین پیش کرتا ہوں، سندھ کے دورے سے واضح ہوگیا پورے پاکستان میں سب سے زیادہ تبدیلی سندھ چاہتا ہے، سندھ کے لوگ ڈاکو زرداری سے آزادی چاہتے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ میرے ہاتھ پر جو زنجیر بندھی ہوئی تھی وہ اب کھل جائے گی، میرا پہلا نشانہ آصف زرداری ہوگا، 14سال زرداری مافیا نے جو سندھ کے ساتھ کیا اس کا حساب لیں گے، اندرون سندھ والوں سے کہتا ہوں کہ اب زرداری سے آزادی کا وقت آگیا ہے۔

انھوں نے کہا پاکستانیوں کا شکریہ جنہوں تاریخ کا سب سے زیادہ ٹیکس ہماری حکومت کو دیا، اللہ کا شکر ہے کہ ہمارا ملک صحیح راستے پر نکل گیا ہے، ہم نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ہماری حکومت ہر بحرانوں سے نکلتی جا رہی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ڈاکوؤں کے گلدستے کو اب خوف آنا شروع ہوگیا ہے، انہوں اسمبلی میں میرے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی ہے، انہوں نے وہ کام کیا جس کی میں اللہ سے دعا کررہا تھا۔

عمران خان کا کہنا تھاکہ جب گیدڑ کی موت آتی ہے تو شہر کی طرف بھاگتا ہے، ان کی سیاسی موت آئی ہے تو انہوں نے تحریک عدم اعتماد جمع کرائی، میں بڑی دیر سے ان چوروں اور ڈاکوؤں کا انتظار کررہا تھا۔

انھوں نے کہا دوسری طرف مقصود چپڑاسی والا ہے، جوتے پالش کرنے والا شوباز وہ بھی آصف زرداری کے ساتھ مل گیا ہے کیونکہ ان کو یقین ہوگیا ہے کہ ان کا وقت آگیا ہے، اگلے تین مہینے بعد تم بھی جیل میں جاؤ گے، اور تمہارے بیٹے اور داماد سے پیسے واپس لے کر ہم مزید بجلی سستی کریں گے۔

انہوں نے فضل الرحمٰن کے حوالے سے کہا کہ انہیں مولانا کہنا گناہ ہے، جب نیب نے انہیں بلایا تو انہوں نے نیب کو ڈرا دیا کہ میں 2 ہزار لوگ لے کر آؤں گا، ان کے پاس اربوں کے اثاثے ہیں، جب تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی تو میں ایک لاکھ لوگ نیب لے کر آؤں گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ میں اپنی ساری قوم کو بتاؤں گا کہ یہ چوروں کا ٹولہ ہے اس کے خلاف جنگ اکیلے عمران خان کی نہیں ہے بلکہ ہر بچے بچے کی ہے، ہم سب نے انہیں وہاں پہنچانا ہے جہاں انہیں بہت پہلے ہونا چاہیے تھا۔

عمران خان نے کہااللہ کے سوا ہم کبھی کسی کے سامنے نہیں جھکتے، اور یہ ڈاکو ہر بیرون طاقت کے سامنے جھکتے رہے ہیں، پاکستان پر پچھلے 10 سال میں 400 ڈرون حملے ہوئے، جب زرداری اور نواز شریف اقتدار میں تھے۔

عمران خان نے کہاتمام ممالک سے دوستی، لیکن کسی کو ملکی مفاد کیخلا ف نہیں جانے دونگا، وزیراعظم نے کہا میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان کو تمام ممالک سے دوستی کرنی چاہیے، لیکن میں کسی کو اپنے ملک کے مفادات کے خلاف جانے کی اجازت نہیں دوں گا۔

Comments are closed.