حریم شاہ کی اداروں کے افسران کو دھمکی، فوج سے مدد کی درخواست

64 / 100

لندن( ویب ڈیسک) ٹاک ٹاکر حریم شاہ نے اپنے شوہر کے خلاف اداروں کی رپورٹس آنے پر سخت ردعمل کااظہار کرتے ہوئے حریم شاہ کی اداروں کے افسران کو دھمکی، فوج سے مدد کی درخواست سامنے آئی ہے ، ٹاک ٹاکر نے چلینج کیا ہے کہ ایف آئی اے پولیس میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔

لندن میں ایک انٹرویوجیوکے نمائندہ کو انٹرویو میں حریم شاہ کا کہنا تھا کہ مسئلہ مجھ سے ہے لیکن ٹارگٹ بلال کو کیا جارہا ہے، کرپشن آئی جی سے لیکرایس پی کی سطح تک کے لوگ کررہے ہیں اورجرائم بھی ان سب کی مشاورت سے ہوتے ہیں۔

ٹاک ٹاکر نے اس موقع پرایف آئی اے سمیت سندھ پولیس کی اسپیشل برانچ کے لیے سخت زبان استعمال کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے اور اسپیشل برانچ نے میرے خلاف ذاتی عناد وحسد میں کارروائیاں شروع کیں۔

ان کا کہنا تھاکہ اب میرے شوہرکونشانہ بنایاجارہا ہے، وہ بھی سید ہیں اور سید کبھی حرام نہیں کھاتے، اسپیشل برانچ کی رپورٹ کوئی اہمیت نہیں رکھی، وہ دو، تین ،چار ہزارروپے میں رپورٹ بناتے اور بک جاتے ہیں۔

http://

حریم شاہ نے سوال کیا کہ اگراُن کے شوہربھتہ خوری اوردیگرجرائم میں ملوث تھے توپہلے کارروائی کیوں نہیں کی گئی؟ حریم شاہ نے ریاستی اداروں پر سنگین الزامات عائد کرنے کے ساتھ ساتھ پاک فوج کی تعریف کرتے ہوئے کہاخود کو بچانے کی درخواست کی۔

اس کے ساتھ ساتھ انھوں نے ایک بار پھر دھمکی دی کہ اگرمیں سب سامنے لے آَئی توآئی جی رہے گا اورنہ ایس ایچ او، ڈائریکٹرایف آئی ڈی ایچ اے کی جن پارٹیوں میں جاتے ہیں مجھے سب پتہ ہے ۔ اللہ نے ملازمت دی ہے تو میرے ہاتھوں خود کو مفلوج مت کروائیں۔

حریم شاہ نے کہا کہ اگر میرے میاں پرانگلی اٹھائی تو پھرمیں آپ کی اوقات بتاوں گی،ٹک ٹاکرکے مطابق وہ صرف پاک فوج کی عزت کرتی اور انہی کے آگے جھکتی ہیں، کیوں کہ وہی ملک وقوم کی حفاظت کے لیے کام کررہے ہیں۔

بلال کے حوالے سے بتاتے ہوئے حریم نے کہا کہ, ان کے3بھائی ہیں اورکوئی بہن نہیں، بلال اپنی والدہ کے بہت زیادہ لاڈلے ہیں اور بچپن سے ہی گاڑیوں کا شوق رکھتے ہیں۔

حریم شاہ نے بتا یا کہ ان کے بلال شاہ، شروع سے ہی جو بھی گاڑی خریدتے ہیں بیرون ملک سے منگواتے ہیں اور موجودہ گاڑی بھی دبئی سے منگوائی گئی ہے جس کی دیکھ بھال بلال اپنی گرل فرینڈ کی طرح کرتے ہیں۔

http://

حریم شاہ نے انکشاف کیا کہ میرااپنا گھراسلام آبادمیں ہے، کراچی میں حال ہی میں ایک اپارٹمنٹ لیا لیکن اسے بھی بلال کے کھاتے میں ڈال دیاگیا، میری چیزوں کا حساب مجھ سے لیں، جب ایف بی آرنے رابطہ کیا تو تمام ثبوت فراہم کروں گی۔

کھڑے ہو کر نمائندے سے بات کرنے کے دوران ویڈیومیں ٹک ٹاکر کو کرسی اٹھا کرزمین پرپٹختے دکھایا گیا ہے،اور وہ سب کومتنبہ کررہی ہیں کہ ان کے شوہرکو کچھ نہ کہا جائے ورنہ نتائج اچھے نہیں ہوں گے۔

بلال شاہ کی بھی اس حوالے سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر ہوئی ہے جس میں بلا ل شاہ کہتے ہیں کہ انہوں نے اپنے خلاف کارروائیوں پرسندھ ہائیکورٹ سے رُجوع کرلیا ہے اور الزامات عائد کرنے والے اب وہیں آکرجواب دیں گے۔

Comments are closed.