افغانستان سے دہشتگردوں کی فائرنگ سے 5جوان شہید ہو گئے

56 / 100

فوٹو: فائل

راولپنڈی(زمینی حقائق ڈاٹ کام)افغانستان سے دہشتگردوں کی فائرنگ سے 5جوان شہید ہو گئے، دہشتگرد حملہ صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے کیا گیا۔

آئی ایس پی آر سے جاری اعلامیہ کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں افغانستان سے دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 5 جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیاہے کہ کہ سکیورٹی فورسز کی بھر پور جوابی کارروائی میں دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سرحد پار سے ہونے والے دہشتگرد حملے میں شہید ہونے والوں میں لانس نائیک، ضیاء اللہ خان، ناہید اقبال، سمیر اللہ خان اور سپاہی ساجد علی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان دہشت گردوں کی جانب سے افغان سرزمین کے استعمال کی شدید مذمت کرتا ہے اور افغان عبوری حکومت سے مستقبل میں ایسی سرگرمیاں نہ ہونے کی توقع کرتا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کے خلاف پاکستان کی سرحدوں کے دفاع کیلئے پرعزم ہے، ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Comments are closed.