خوشاب سے اغوا کیا گیا بچہ باغ آزادکشمیر سے بازیاب

57 / 100

باغ آزاد کشمیر(شوکت تیمور)خوشاب سے اغوا کیا گیا بچہ باغ آزادکشمیر سے بازیاب کرا لیا گیا، باغ پولیس نے اغوا کار کو بھی گرفتار کروادیا.

پنجاب کے ضلع خوشاب کے پولیس اسٹیشن صدر جوہر آباد میں بچے کے اغوا کی ایف آئی نمبر 419بجرائم 365(A) 392,458PC درج کرائی گئی تھی.

مغوی کمسن بچے محمد جمیل کے اغواہ میں ملوث کینگسٹر ز کے بارے میں خوشاب پولیس کو پہلے مصدقہ معلومات فراہم کیں پھر کمسن بچوں کے اغواہ کار گینگسٹر ز کو بے نقاب کرواتے ہوئے گرفتار کروایا گیا.

جس پر ڈی پی او خوشحاب محمد نوید نے سہیل تاجک انسپکٹر جنرل پولیس آزاد جموں و کشمیر سے امجد حسین ایس آئی، ایس ایچ او کی کارکردگی کو سرہاتے ہوئے تعریفی سر ٹیفکیٹ اور نقد انعام دینے کی سفارش کی.

جس پر ڈپٹی کمشنر باغ محمد صابر مغل، سپریٹنڈنٹ پولیس باغ مرزا زاہد اور ڈی ایس پی محمد شفیق مغل نے امجد حسین ایس آئی، ایس ایچ او کو دفتر ایس پی باغ میں اس احسن کارگزاری پر مبارکباددی.

Comments are closed.