خوبرو اداکارہ حبابخاری آزر احمد کی ہونے کیلئے مایوں بیٹھ گئی

62 / 100

فوٹو: انسٹا گرام

کراچی( زمینی حقائق ڈاٹ کام)خوبرو اداکارہ حبابخاری آزر احمد کی ہونے کیلئے مایوں بیٹھ گئی، اداکار ہ نے انسٹاگرام پر خود ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ شادی تقریبات شروع ہو گئی ہیں۔

اس سے قبل بھی سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر ہوئی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ حبا بخاری کی شادی تقریب شروع ہو گئی ہے تاہم حبابخاری نے کہا کہ وہ نہیں یہ اصل ویڈیو ہے۔

اداکارہ حبا بخاری اور اداکار آرز احمد کی گزشتہ ماہ دسمبر کے آغاز میں منگنی ہوئی تھی اور اس بندھن میں بندھنے کی تصدیق بھی سوشل میڈیا سے ہی کی گئی تھی۔

http://

View this post on Instagram

A post shared by Hiba Qadir (@ihibaqadir)

اس دفعہ حبا بخاری نے چار جنوری کو انسٹاگرام پر مایوں کی تقریب کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے تصدیق کی کہ ان کی شادی کی تقریبات شروع ہوچکی ہیں۔

اداکارہ حبا بخاری نے بتایا کہ جو لوگ انسٹاگرام پر ان کی مہندی اور مایوں کی تقاریب چند دن قبل سے ہی منا رہے ہیں، ان کی معلومات کے لیے وہ بتاتی چلیں کہ مذکورہ تصویر ہی ان کے مایوں کی پہلی تصویر ہے۔

حبا بخاری نے مایوں کی کئی ویڈیوز کو بھی انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کی ہیں جس میں انہوں نے پہلے رنگ کے لباس کا انتخاب کیا اور ان کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوگئیں۔

اس سے قبل حبابخاری نے گزشتہ ماہ 8 دسمبر کو اداکار آرز احمد کے ہمراہ انگوٹھیوں کے تبادلے کی تصاویر شیئر کی تھیں، جس پر شوبز شخصیات اور مداحوں نے انہیں منگنی کی مباکبادیں دی تھیں۔

Comments are closed.