ماں نے 3 بچیوں کے گلے کاٹ کر خود کو آگ لگادی

58 / 100

جہلم(زمینی حقائق ڈاٹ کام) ماں نے 3 بچیوں کے گلے کاٹ کر خود کو آگ لگادی، یہ افسوسناک واقعہ پنڈ دادن کے نواحی گاؤں ہرن پور میں پیش آیا ہے.

جہلم کی تحصیل پنڈ دادن خان میں پیش آنے والے اس انتہائی افسوس ناک واقعہ کی وجوعات کا ابھی پتہ نہیں چل سکا ہے تاہم پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے.

گاؤں ہرن پور میں ماں نے اپنی 3 معصوم بچیوں کے تیز دھار آلے سے گلے کاٹے، جس کے بعد ماں نے اپنے آپ کو آگ لگالی جس سے وہ جھلس کر شدید زخمی ہوگئی۔

واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس کے مطابق جاں بحق بچوں کی عمر زوئیہ 5، فائزہ 4 اور جنت کی 3 سال ہے، خاتون یاسمین کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون یاسمین کا شوہر فیض احمد رکشہ ڈرائیور ہے تاہم یہ وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوئی کہ اس نے انتہائی اقدام کیوں اٹھایا ہے واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں.

Comments are closed.