اسلام آباد کانیا بلدیاتی نظام ہائیکورٹ میں چیلنج

57 / 100

اسلام آباد(ویب ڈیسک)اسلام آباد کانیا بلدیاتی نظام ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے اور درخواست میں براہ راست انتخاب پر اعتراض اٹھایا گیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت کے بلدیاتی نظام کے خلاف درخواست پر صدر پاکستان ، سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری قانون کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔

درخواست میں اسلام آباد کے بلدیاتی نمائندوں نے نئے لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کو چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ میئر کا براہ راست انتخاب اور ڈپٹی میئرز کے عہدے ختم کرنا خلاف قانون ہے.

یہ بھی کہ لوکل گورنمنٹ 2015 کے قانون کی موجودگی میں آرڈیننس کے ذریعے نیا نظام آئین سے متصادم ہے ایسا کرنا نئے مسائل پیدا کرے گا.

عدالت نے اٹارنی جنرل کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے 11 جنوری کو طلب کرلیا ہے، ہائیکورٹ ڈپٹی میئر کے عہدے ختم کرنے سمیت درخواست کے نکات پر سماعت کرے گی.

Comments are closed.