ڈیری سیکٹرلائیو سٹاک ونگ سے رابطہ کیلئے نمائندے نامزد کرے، ڈاکٹراکرم

48 / 100

اسلام آباد(ویب ڈیسک) اینیمل ہسبینڈری کمشنر ،وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ ڈاکٹر محمد اکرم کی زیر صدارت پاکستان کارپوریٹ ڈیری سیکٹر کے مختلف اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا ۔

لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈیویلپمنٹ بورڈ اسلام آباد میں ہونے والی مشاورتی اجلاس میں چیف ایگزیکٹیو اآفیسر ایل ڈی ڈی بی، ڈاکٹر خورشید احمد ، اسسٹنٹ اینمل ہسبینڈری کمشنر ڈاکٹر خالد اشفاق، ڈاکٹر مستان سمیت دیگر افسران نےشرکت کی۔

اجلاس کےدوران پاکستان ڈیری ایسوسی ایشن، کارپوریٹ ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن، بفیلو بریڈرز ایسوسی ایشن (پنجاب)، ڈیری ان پٹ ایسوسی ایشن، آلٹیک پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ اور ایچ آر ایم ڈیریز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے نمائندہ اسٹیک ہولڈرز نے پاکستان میں نے ڈیری سیکٹر کو درپیش مختلف مسائل اور چیلنجز پر روشنی ڈالی۔

اینیمل ہسبینڈری کمشنر ڈاکٹر محمد اکرم نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ڈیری سیکٹر کو درپیش مسائل/چیلنجز کے حوالے سے قابل عمل حل پیش کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈر لائیو سٹاک ونگ کے ساتھ رابطہ بڑھانے کے لیے اپنے نمائندے نامزد کریں تاکہ ڈیری سیکٹرڈویلپمنٹ کے لیے روڈ میپ تیار کیا جا سکے۔

اس موقع پر شرکا نے ڈاکٹر محمد اکرام کو اینمل ہسبینڈری کمشنر کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی اورکہا کہ وہ پر امید ہیں کہ ڈاکر محمد اکرم ڈیری سیکٹر کے ترقی اور مسائل کے تدارک کے لیے جامع پالیسی کے تحت کام کریں گے اور اس ضمن میں تمام اسٹیک ہولڈر کو بھی ساتھ لیکر چلیں گے۔

Comments are closed.