مریم نواز اپنے ویڈیو کلپ کے سوال پر پھنس گئیں

55 / 100

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) مریم نواز اپنے ویڈیو کلپ کے سوال پر پھنس گئیں اور اعتراف کر لیا کہ ہاں ٹی وی چینلز کے اشتہارات بند کروائے تھے.

مسلم لیگ ن کی رہنما سے پریس کانفرنس میں صحافی نے جب مریم نواز کی پرانی آڈیو سے متعلق سوال کیا تو اس پر مریم نواز شریف نے کہا تب اشتہارات رکھوائے جب میڈیا سیل چلاتی تھیں.

انھوں نے ن لیگ کے دور میں حکومت مخالف چینلز کے اشتہارات روکنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ میں یہ نہیں کہوں گی کہ میری آڈیو کو توڑ جوڑ کر پیش کیا گیا، میں اعتراف کرتی ہوں کہ وہ میری ہی آڈیو ہے اور وہ میں نے ہی کہا تھا۔

انہوں نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ ن لیگ کے دور میں ان کا سوشل میڈیا چلا رہی تھی اور میں نے ہی سما ٹی وی اور اے آر وائی کے اشتہارات بند کرنے کا حکم دیا تھا۔

مریم نواز شریف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ مریم نواز شریف سے پوچھا جائے کہ انہوں نے کس حیثیت میں ایک ٹی وی چینلز کے اشتہارات بند کرائے؟

انھوں نے کہا کہ وہ اپنے آپ کو قوم کی بیٹی تو کہتی ہیں مگر کیا قوم کی بیٹی ایسے ہی فیصلے کرتی ہے؟ انہوں نے کہا کہ انکوائری ہونی چاہیئے یہ کس حیثیت میں ہدایات دے رہی تھیں۔

سینیٹر فیصل جاوید کی طرف سے انکوائری کا مطالبہ کیا گیا تاہم یہ پتہ نہیں چلا کہ فیصل جاوید کس سے مطالبہ کر رہے تھے؟
کیونکہ وہ تو خود حکومت میں ہیں.

Comments are closed.