حکومت کا ہر ماہ پیٹرولیم لیوی 4 روپے 95 پیسے بڑھائے کا اعلان

54 / 100

­

اسلام آباد(ویب ڈیسک)حکومت کا ہر ماہ پیٹرولیم لیوی 4 روپے 95 پیسے بڑھائے کا اعلان سامنے آیا ہے مشیر خزانہ شوکت ترین نے اس کے باوجود دعویٰ کیا ہے کہ وہ آئی ایم ایف سے کچھ رعایت لینے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کے ہمراہ پریس کانفرنس میں شوکت ترین نے کہا کہ پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی 30 روپے تک لے جانی ہے اس لئے ہر ماہ 4 روپے 95 پیسے بڑھائیں گے.

انھوں نے کہا عوام سے پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی 356 ارب روپے وصول کی جائے گی
پیٹرولیم لیوی میں اضافے کے باعث عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ پاکستانی عوام کو نہیں ملے گا.

انہوں نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے سے مذاکرات طے پاگئے ہیں، مذاکرات میں ہم اپنے مؤقف پر کھڑے رہے، آئی ایم ایف سے کچھ رعایت لینے میں کامیاب رہے، عالمی ادارہ ایک ارب ڈالر قرض فراہم کرے گا۔

وزیراعظم کے مشیر برائے امور خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف ایگریمنٹ کامیابی سے مکمل ہوا، عالمی مالیاتی ادارے نے ٹیکس اور توانائی کے شعبوں میں اصلاحات جاری رکھنے کا کہا ہے.

ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس اقدامات 700 ارب سے کم کرکے 350 ارب روپے پر لے آئے، حکومت اصلاحات کے ایجنڈے پر کامیابی سے عمل کررہی ہے۔

شوکت ترین نے کہا کہ میں نے کہا تھا ٹیرف بڑھانا مسئلے کا حل نہیں ہے، قیمتیں بڑھائیں گے تو غریب کے اوپر دباؤ بڑھے گا، اے ڈی بی، ورلڈ بینک اور دیگر ممالک بھی وسائل دیں گے.

آئی ایم ایف نے اسٹیٹ بینک میں اصلاحات اور ٹارگٹڈ سبسڈیز دینے کیلئے کہا ہے، عالمی ادارے نے تسلیم کیا کرونا کے باوجود معاشی ترقی جاری ہے۔

انھوں نے کہا ٹیکس قوانین میں بہتری اور کاروبار میں آسانی پیدا کرنا ہوں گی، ہم نے 500 ملین ڈالر لئے تھے، معاہدے سے پیچھے ہٹنا مشکل ہوگیا تھا، اسٹیٹ بینک ایکٹ میں ترمیم ہم نے کرانی ہے، اسے خود مختاری دینے پر پہلے ہی اتفاق کرچکے تھے۔

مشیر برائے امور خزانہ نے مزید کہا کہ اسٹیٹ بینک ایکٹ کی ترمیم کرانی اور کرونا پیکیج پر آڈیٹر جنرل کی رپورٹ پیش کرنی ہے، مانیٹری پالیسی، ایکسچینج ریٹ پالیسی میں اسٹیٹ بینک آزاد ہوگا.

اسٹیٹ بینک ترمیمی بل کی پارلیمنٹ سے منظوری لینا ہوگی، اسٹیٹ اون انٹرپرائز کی شفافیت میں اضافہ کرنا پڑے گا، سرکاری اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہوگا.

Comments are closed.