وزیراعظم عمران خان اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

47 / 100

اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام)وزیراعظم عمران خان اور بل گیٹس کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں پاکستان کو فنانشل فاؤنڈیشن کی سروسز کی فراہمی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان کو بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاونڈیشن کے شریک چیئرمین بل گیٹس نے ٹیلیفون کیا اور پولیو کیخلاف حکومت پاکستان کی طرف سے کی گئی کاوشوں کو سراہا۔

وزیراعظم میڈیا آفس کے جاری کردہ بیان میں کہا گیاہے کہ ک دونوں شخصیات نے ملک میں پولیو کی تازہ ترین صورتحال اور پاکستان میں پولیو ویکسین کی تیاری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں پولیو کی صورتحال سے آگاہ کیا اور پولیو کیسز میں تیزی سے کمی پر بھی بتایا، انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت پاکستان سے پولیو کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے ۔

اس موقع پر بل گیٹس نے وزیراعظم پاکستان کو یقین دہانی کرائی کہ فاؤنڈیشن پاکستان کو پولیو کے خاتمے کیلئے بھرپور تعاون جاری رکھے گی۔

دونوں رہنماؤں نے افغانستان کے نظام صحت پر بھی تبادلہ خیال کیا اورافغانستان میں پولیو کے خاتمے کیلئے مہم دوبارہ شروع کئے جانے پر غور کیا اور صورتحال میں بہتری پر زوردیا۔

عمران خان نے کہا کہ افغانستان کی آدھی سے زائد آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کررہی ہے، افغان عوام کو فوری طور پر معاشی مدد کی ضرورت ہے، وزیراعظم نے بل گیٹس سے انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر افغان عوام کی معاشی مدد کی درخواست کی۔

بل گیٹس نے پاکستان بھر میں ویکسین پروگرام تسلسل سے جاری رکھنے پر مبارکباد پیش کی، وزیراعظم عمران خان اور بل گیٹس کے درمیان احساس پروگرام پر بھی بات چیت کی گئی، بل گیٹس نے پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھنے کا عزم ظاہرکیا۔

Comments are closed.