کراچی، کیمیکل فیکٹری میں آتشزدگی، 14 مزدور جاں بحق


کراچی(زمینی حقائق ڈاٹ کام) کورنگی میں ایک کیمیکل فیکٹری میں آگ لگنے سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 14 ہوگئی، جاں بحق ہونے والے تمام مزدورتھے۔

مہران ٹاؤن کورنگی میں کیمیکل فیکٹری میں صبح 10 بجے کے قریب آگ لگی تھی، فائر بریگیڈ نے کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پایا.

امدادی سرگرمیوں کے دوران فائر بریگیڈ 2 فائر فائٹرز بھی زخمی ہوئے جبکہ بعض اطراف سے ہیوی مشینری کے زریعے فیکٹری کی دیواریں توڑی گئیں.

آخری اطلاعات آنے تک فیکٹری سے 14 مزدوروں کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں جس میں سے 10 لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے.

امدادی کارروائیاں تاحال جاری ہیں اور عینی شاہدین خدشات ظاہر کر رہے ہیں کہ فیکٹری میں اب بھی لوگ موجود ہیں جن کی تلاش جاری دھوئیں کے باعث امدادی کام مشکل ہو رہا ہے.

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ فیکٹری کے اندر متعدد مزدوروں کے پھنسے ہونے کی اطلاعات ہیں، اور آگ کے بجائے فیکٹری کے اندر دھواں بھر جانے کے باعث مزدوروں کی ہلاکتوں کی خدشہ ہے

Comments are closed.