ایم ڈی پی ٹی ڈی سی کی ایرانی سفیر سے ملاقات ،سیاحت کے فروغ پر اتفاق

اسلام آباد(ویب ڈیسک) منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ کارپوریشن چوہدری عبدالغفور خان کی پاکستان میں متعین ایران کے سفیر مہدی ہنردوست سے ملاقات،دورہ ایران میں تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

ایران کے سفیر مہدی ہنردوست نے کہا کہ پاکستان ہمارا انتہائی اہم اور برادر ملک ہے اور ہمارے درمیان انتہائی خوشگوار تعلقات ہیں لہذا ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ ہر شعبے میں تعاون کرنا چاہیے۔

انھوں نے کہا ہمارا مشترکہ دشمن یہ کبھی نہیں چاہے گا کہ ہمارے درمیان دوستی بڑھے کیونکہ ہمارا دشمن بڑا بے رحم سے اور وہ کسی پر بھی رحم نہیں کرتا جب کہ ہمارے اسلامی اقدار مشترک ہیں اور ہمارے درمیان کسی قسم کا تنازعہ اور رُکاوٹ نہیں ہے ۔

منیجنگ ڈائریکٹر پی ٹی ڈی سی سیاحت کے فروغ کے حوالے سے اپنی کارکردگی اور مستقبل کے منصوبوں سے انہیں آگاہ کیا اور کہا کہ سیاحت ایک ایسا شعبہ ہے جس میں ایک ملک کے لوگ دوسرے ملک کے لوگوں سے ملتے ہیں اور تعلقات اور روابط بڑھتے ہیں۔

ملاقات بتایا گیا کہ رمضان المبارک کے بعد ایران سے ایک بڑا وفد پاکستان آئے گا اور اس دوران سیاحت کے شعبے کے حوالے سے معاہدوں کو حتمی شکل دی جائے گی۔ جس سے دونوں ملکوں کے مابین تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

ایران سفیر مہدی ہنردوست نے کہا کہ پاکستان میں سیاحت کی ترقی وترویج کیلئے منیجنگ ڈائریکٹر پی ٹی ڈی سی کی کوششیں اور ویژن کی تعریف کی اور یقین دلایا کہایرانی سفارتخانہ پاکستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے ہرممکن معاونت فراہم کرنے کی کوشش کرے گا ۔

Comments are closed.